جی این این سوشل

دنیا

روسی صدر رواں ہفتے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

ولادیمیر پیوٹن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روسی صدر رواں ہفتے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن رواں ہفتے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

روسی ذرائع ابلاغ نے پیوٹن کے معاون یوری اوشاکوف کے حوالے سے بتایا کہ صد ر پیوٹن پہلے متحدہ عرب امارات اور پھر سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

یوری اوشاکوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات انتہائی مفیدثابت ہوگی۔واضح رہے کہ روس، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات تینوں ممالک تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ہیں۔اوپیک نے گزشتہ جمعرات کو خام تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پر 22 لاکھ بیرل یومیہ کمی پر اتفاق کیا تھا۔

پاکستان

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی ملاقات

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی  ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی ہے۔   

ملاقات کےدوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا  پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ،پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ۔ 

انہوں نے کہا پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ، پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔  

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران  بھی موجود تھے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاپوا نیو گنی ، جزیرہ بوگین ویل میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 41 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام نے علاقے کے مکینوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاپوا نیو گنی ، جزیرہ بوگین ویل میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پاپوا نیو گنی کے جزیرہ بوگین ویل میں پیر کی صبح ایک زلزلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

ڈی پی اے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ زلزلے کا مرکز جزیرے کے جنوبی ساحل پر واقع ٹوکاکا کے قریب تھا جو کہ بوکا سے 178 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 41 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام نے علاقے کے مکینوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید اور کسی بھی ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 12 ستمبر کو رحیم یار خان این اے۔171 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کے لئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی، شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll