میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی


نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے مطابق بھارتی مینز کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی ۔ بھارتی ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی ،تین ون ڈے اور دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 دسمبر کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 12 دسمبر کو سینٹ جارج پارک ، کبیخا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری 14 دسمبر کو نیو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارتی ٹیم کو سوریہ کمار یادو لیڈ کریں گے۔تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 دسمبر کو جوہانسبرگ کے مقام پر شیڈول پہلے میچ سے ہوگا، دوسرا ون ڈے میچ 19 دسمبر کو سینٹ جارج پارک، کبیخا میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر کو بولینڈ پارک، پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کو لوکیش راہول لیڈ کریں گے جس کے مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائےگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری 2024 تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 9 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 16 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 18 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 17 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 19 گھنٹے قبل












