Advertisement

پولیو کے خاتمے کے لئے اسلامی ترقیاتی بینک مالی تعاون حاصل کیا ہے ،نگران وزیر صحت

وفاقی وزیرڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے تمام اقدامات پرعملدرآمد کویقینی بنارہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 6th 2023, 12:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پولیو کے خاتمے کے لئے اسلامی ترقیاتی بینک مالی تعاون حاصل کیا ہے ،نگران وزیر صحت

وزیرصحت ڈاکٹرندیم جان نے کہاہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے اسلامی ترقیاتی بینک سے دس کروڑ ڈالر کامالی تعاون حاصل کیاگیاہے۔

یواے ای میں کاپ28کانفرنس کے موقع پرپولیو کے بارے میں ایک منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے خاطر خواہ نتائج نکلے ہیں۔

وفاقی وزیرڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے تمام اقدامات پرعملدرآمد کویقینی بنارہی ہے۔

وفاقی وزیرنے پولیو کے خاتمے کے لئے اسلامی ترقیاتی بینک ،متحدہ عرب امارات ،بل اینڈ ملینڈاگیٹس فائونڈیشن کے تعاون کاخاص طورپرشکریہ اداکیا۔

Advertisement
Advertisement