Advertisement
پاکستان

غزہ صورتحال، شاہ محمود قریشی کا 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کیساتھ امریکا جانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں آج رات ترکی روانہ ہورہاہوں،ہم فلسطین کے ایک ایک فرد کی ترجمانی کریں گے، مجھ سمیت4 ممالک کے وزرائے خارجہ نیویارک جارہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 18th 2021, 11:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار  خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائدحزب اختلاف نےمسئلہ فلسطین پرجن جذبات کااظہارکیا ان کو سراہتا ہوں،قائدحزب اختلاف کی بہت سی باتوں سے اتفاق ہے۔پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں اپنا مؤقف پیش کردیا ہے، پاکستانی مؤقف کی تعریف کی گئی اورسراہا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  اس بربریت اورخون کی ہولی کاآغاز27 رمضان کوہوا، گزشتہ روزاوآئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کااجلاس ہوا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ورچوئل اجلاس بھی ہوا۔چین کی قیادت اوران کے وزیرخارجہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،چین کے وزیرخارجہ کی کوشش سے تقریباًتمام ممالک ایک مؤقف پرمتفق تھے لیکن  بدقسمتی سے امریکا نے ویٹوپاوراستعمال کرکے اس میں رکاوٹ ڈالی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  آج سفارتی سطح پر سب سےاہم ادارہ سلامتی کونسل ہے،ہم نے اوآئی سی اوریو این سکیورٹی کونسل فورم پر اپنا موقف بھرپور پیش کیا۔پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور کرتا رہے گا،فلسطین کا مسئلہ ہویاکشمیرکا،ہم اس پرکبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اوآئی سی کے اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد آئی۔

وزیرخارجہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  آج کی دنیا میں چیزوں کو دبانا اتنا آسان نہیں ہے،10 سالہ بچی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئی، اس ویڈیو نے لوگوں کی آنکھیں نم کردیں۔انہوں نے کہا کہ  ترکی کے وزیرخارجہ سے سلامتی کونسل کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا،ایک وفد کی صورت میں سلامتی کونسل سے رابطہ کرنے پراتفاق کیاگیا،ہم مطالبہ کرینگےکہ فوری طورپراقوام متحدہ جنرل اسمبلی کااجلاس بلایا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ   میں آج رات ترکی روانہ ہورہاہوں،ہم فلسطین کے ایک ایک فرد کی ترجمانی کریں گے،مجھ سمیت4 ممالک کے وزرائے خارجہ نیویارک جارہے ہیں،7 روز ہوگئےبمباری رکی نہیں،ہرروزشہادتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 4 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 5 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 5 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 4 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 3 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 3 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 3 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 5 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 4 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 5 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 3 دن قبل
Advertisement