Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 18th 2021, 7:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ  وزیراعظم  عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق اوگرا تجویز کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 31 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان بین الااقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالناچاہتے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا  کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومتی خزانہ کو2.77 ارب کا روپے بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔حکومت نے نہ صرف پیٹرولیم لیوی میں ا،یڈجسمنٹ کی بلکہ لائیٹ ڈیزل اور کیروسین آئل پر سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ   وزیراعظم عمران خان نے 30 اپریل کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں اضافے کے باوجود قیمتوں میں اصافہ نہیں کیا تھا جس سے 4.8ارب روپے کا بوجھ حکومتی خزانہ نے براداشت کیا تھا۔

خیال رہے کہ  اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دوتجاویزدی تھیں، عالمی تناظرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویزدی گئی تھی۔پٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔

 دوسری تجویز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی تجویز دی گئی تھی، پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 25 پیسے فی لٹراضافے کی سفارش، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لٹراضافے کی تجویزکی گئی تھی۔   

Advertisement
واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر، صارفین کی بڑی مشکل اب آسان ہو گئی

واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر، صارفین کی بڑی مشکل اب آسان ہو گئی

  • 4 hours ago
غزہ جنگ بندی  معاہدے میں اہم پیش رفت، اسرائیل 620 قیدی رہا کرنے پر آمادہ

غزہ جنگ بندی معاہدے میں اہم پیش رفت، اسرائیل 620 قیدی رہا کرنے پر آمادہ

  • 3 hours ago
چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین اور ممکنہ ٹیم تھی، ہیڈ کوچ

چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین اور ممکنہ ٹیم تھی، ہیڈ کوچ

  • an hour ago
امریکا میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کیلئے رجسٹری بنانےکی تیاری

امریکا میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کیلئے رجسٹری بنانےکی تیاری

  • 7 hours ago
وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر  شوکت مرزیایوف سے ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات

  • 5 hours ago
چیمپئنز ٹرافی :افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی :افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • 2 hours ago
ملک میں بدقسمتی سے کٹھ پتلی حکومت کا  راج ہے، عمر ایوب

ملک میں بدقسمتی سے کٹھ پتلی حکومت کا راج ہے، عمر ایوب

  • 3 hours ago
پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے،بیرسٹر سیف

پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے،بیرسٹر سیف

  • 4 hours ago
ملک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق

ملک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق

  • 7 hours ago
صدر ٹرمپ  کی نئی  امیگریشن پالیسی ، 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی پیشکش

صدر ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی ، 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی پیشکش

  • an hour ago
اسرائیل کا دمشق کے جنوب میں 2 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملہ

اسرائیل کا دمشق کے جنوب میں 2 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملہ

  • 5 hours ago
پاکستان ، ازبکستان کے مابین  تجارت بڑھانے  کا فیصلہ، مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط

پاکستان ، ازبکستان کے مابین تجارت بڑھانے کا فیصلہ، مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط

  • an hour ago
Advertisement