- Home
- News
نیشنل ٹی ٹوئنٹی سپر 8، کراچی وائٹس کی سیالکوٹ کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی
کراچی وائٹس نے 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا
کراچی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر 8 مرحلے میں کراچی وائٹس نے سیالکوٹ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
نیشنل بینک اسٹڈیم میں گذشتہ شب کھیلے گئے میچ میں سیالکوٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر165 رنز اسکور کیے۔ شعیب ملک نے 5چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 54 رنز اسکور کیے۔بلال آصف نے22 رنز بنائے۔سہیل خان نے 34 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آفتاب ابراہیم اور دانش عزیز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کراچی وائٹس نے 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
اعظم خان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 24گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے59 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کے چاروں چھکے بلال آصف کے ایک ہی اوور میں تھے۔
عماد عالم نے بھی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ انہوں نے بھی بلال آصف کے ایک اوور میں4چھکے مارے ۔عثمان خالد اور محمد عباس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اعظم خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 17 منٹ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل