جی این این سوشل

علاقائی

چنیوٹ : ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق

چنیوٹ: پنجاب کے شہر چنیوٹ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چنیوٹ : ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق
چنیوٹ : ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق

جی این این کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ  چینیوٹ کے نزدیک بھوانہ میں شاہ جیونہ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ حادثے کے نتیجے میں  ماں اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔  ریسکیو عملہ نے جاں بحق ماں بیٹے کی نعشیں  ورثا کے حوالے کر دیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق  حادثہ کا شکار 45 سالہ بی بی اور 18 سالہ حسرت، محمد والا کے رہائشی ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ 

عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

وکیل صفائی سرداررازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا،شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمودنے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll