جی این این سوشل

پاکستان

نگران وزیر اعظم انوارلحق کا کڑ کو ہاٹ روانہ

تقریب میں پاکستان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پچیس کمپنیوں میں ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وزیر اعظم انوارلحق کا کڑ کو ہاٹ روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کوہاٹ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ کیڈٹ کالج کوہاٹ کے یوم والدین کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم تقریب کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ بعد میں وزیر اعظم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی روانہ ہونگے تقریب کا اہتمام پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کیا ہے ۔تقریب میں پاکستان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پچیس کمپنیوں میں ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے ۔

پاکستان

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

محصور غزہ میں آج (ہفتہ) اسرائیل کے جاری حملوں میں 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بدھ کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملے میں بیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم بائیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔گزشتہ رات چھاپوں میں گرفتار کئے گئے فلسطینیوں میں ایک صحافی، ایک خاتون، سابق قیدی اور بچے شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاک فوج کے اغوا ہونے والے افسر اور رشتہ دار بحفاظت رہا

لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ داروں کو قبائلی عمائدین کی کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کے اغوا ہونے والے افسر اور رشتہ دار بحفاظت رہا

ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے ایک سینئر افسر اور ان کے تین رشتہ داروں کو مشتبہ دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے چند دن بعد بحفاظت رہا کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ داروں کو قبائلی عمائدین کی کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے اور وہ اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے بھائیوں کو 28 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں سے ملاقات کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا۔

اغوا کے چند دن بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اغوا کیے گئے افراد کی ویڈیوز جاری کی تھیں جن میں انہوں نے حکومت سے اپنی رہائی کے لیے طالبان کے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll