جی این این سوشل

تجارت

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

100 انڈیکس 800 پوائنٹس کے اضافے سے پہلی بار 64ہزار سات سو 18 پر بند ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت کاروباری سرگرمی کا رجحان جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 800 پوائنٹس کے اضافے سے پہلی بار 64ہزار سات سو 18 پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور مثبت رجحان ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے نگران حکومت کے ٹھوس اقدامات کا نتیجہ ہے اور کاروباری طبقہ کا ان پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

دنیا

سری لنکا میں بارشوں سے ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو گئے، رپورٹ جاری

محکمہ موسمیات نے مغربی سباراگامووا، شمال مغربی، وسطی اور شمالی صوبوں اور گالےو ماتارا ضلعوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سری لنکا میں بارشوں سے ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو گئے، رپورٹ جاری

سری لنکا میں بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے باعث 12 اضلاع کے ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو گئے ۔

شنہو ا نے سری لنکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 اکتوبر سے آج تک ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 234 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔

محکمہ موسمیات نے مغربی سباراگامووا، شمال مغربی، وسطی اور شمالی صوبوں اور گالےو ماتارا ضلعوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، پاک فوج تعینات

میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے  سخت انتظامات، پاک فوج تعینات

ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر لئے گئے۔

ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے، میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔

ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی، راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا، ملپور سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بند ہوگا، مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کیلئے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا۔

مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک کے ذریعے فیض آباد آسکیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے، ایکسپریس وے فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ اور کورال چوک تک بند رہے گی۔

آج سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا د اخلہ بند ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن، مزید وقت نہیں ملے گا

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن، مزید وقت نہیں ملے گا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خبردار کیا ہے کہ مالی سال 2023-2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا پیر (آج) آخری دن ہے۔

ایف بی آر پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق حکومت اقدام متعارف کروا رہی ہے جو نان فائلرزکو جائیداد خریدنے سے روکنے میں مددگار ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll