جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کو کوئی الیکشن سے نہیں روک سکتا ، رانا ثناءاللہ

رانا ثنا ء اللہ نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق الیکشن 8 فروری 2024 کو ہونے چاہییں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو کوئی الیکشن سے نہیں روک سکتا ، رانا ثناءاللہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کوئی الیکشن سے نہیں روک سکتا، پی ٹی آئی کے خلاف کوئی اقدام نہیں ہوسکتا، لیکن پی ٹی آئی 9 مئی کے ذمے داروں کو ساتھ لے کر الیکشن میں جانا چاہتی ہے اور ملوث عناصر کے جرائم پر پردہ پوشی کرنا چاہتی ہے، ایسا بالکل نہیں ہوگا ، 9 مئی میں ملوث عناصرکو علیحدہ کرنا ہوگا اور ان عناصر کو الگ کرکے الیکشن میں حصہ لیں اور مقابلہ کریں۔

رانا ثنا ء اللہ نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق الیکشن 8 فروری 2024 کو ہونے چاہییں، 14 مئی 2023 کا التوا ہم نے نہیں کرایا، یہ ایک آئینی تقاضہ تھا کہ تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی تاریخ پر ہوں، سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے، حلقہ بندیاں ہونی تھیں، مردم شماری پر قوم کا متحد ہونا ایک بڑا عمل ہےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 18 ویں ترمیم کی بنیاد پر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں، بلاول سندھ اور چھوٹے صوبے کے لوگوں کو مخمسےمیں ڈالنا چاہتے ہیں، وہ کہتے ہیں ( ن ) لیگ 18 ویں ترمیم کرکے صوبوں کے حقوق کم کرے گی لیکن ن لیگ ایسا نہیں کرے گی ، صوبوں کے حقوق میں کمی نہیں ہوسکتی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ صوبوں کو مزید اختیارات دیئے جاسکتے ہیں کمی نہیں لائی جاسکتی، مسلم لیگ ( ن ) کے منشور میں بھی یہ بات درج ہوگی، وفاقی اکائیوں کو جتنا بااختیار بنایا جائے گا اتنا وفاق مضبوط ہوگا، ہم یہ ضرور چاہتے ہیں وفاق سے اختیارات صوبے میں نہ اٹک جائیں۔

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کا امکان

اسلام آباد: یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 9.11 روپے فی لیٹر کم ہونے کی توقع ہے۔


یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پیش رفت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھیجے گا۔ وزیر خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ، اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مبینہ طور پر چلائی جانے والی منظم مہم کی تحقیقات کے لیے ایک 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جی آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی بھی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

یہ جی آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کی بنیاد پر اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ آیا پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف کوئی منظم مہم چلائی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کامیاب سیاست کیلئے مشورہ

جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا، فواد چوہدری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا میاب سیاست کیلئے مشورہ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو کامیاب سیاست کے لئے مشورہ دے دیا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کامیاب عوامی شو پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی ، جے یوآئی اور جی ڈی اے اگر کامیاب سیاست کرنا چاہتی ہیں تو انہیں بانی پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا پڑے گا، ورنہ ان کی عشروں سے جاری بے نتیجہ سیاست ہی جاری رہے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان جماعتوں کا اتحاد سب کے مفاد میں ہے، اسد قیصر اور محمودخان اچکزئی ان معاملات پر تیزی دکھائیں تاکہ ملک سے فراڈ کا خاتمہ ہو اور عوامی حکومت قائم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت عوامی قوت دکھانے کیلئے ان جماعتوں کی تنظیم کی ضرورت ہے کیونکہ تحریک انصاف کی تنظیم اس وقت مقدمات اور جیلوں کی زد میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll