میرٹ کانظام لاگو کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، انوار الحق کاکڑ
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ زندگی کو بامقصد بنانے اور روشن مستقبل کے لئے تعلیم ضروری ہے،پاکستان میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، گورننس کو بہتر بناناہوگا،تمام پاکستانی برابر کے شہری ہیں ،اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں،میرٹ کانظام لاگو کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔
آغا خان یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سے خصوصی گفتگو میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم اورتعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کےقریب رہے ہیں۔ مجھے ہمیشہ سے سیکھنے اور جاننے سے شغف رہا ہے۔نمایاں تعلیمی اداروں نے ہمیشہ اپنی جانب راغب کیاہے۔زندگی کو بامقصد بنانے کے لئے تعلیم ضروری ہے ۔
گلگت بلتستان کے ایک طالب علم کی طرف سےسوال پر وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی لحاظ سے اہم حیثیت کاحامل ہے، یہ پاکستان کاحصہ ہے اور انشا اللہ ہمیشہ رہے گا۔ گلگت بلتستان کی حیثیت کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے حصے کے طور پر دیکھنا ہوگا ۔ پاکستان اور بھارت کشمیر پر تین جنگیں لڑ چکے ہیں ۔ پاکستان نے گلگت بلتستان کے حوالے سے جو اقدامات کئے ہیں وہ عوام کو حقوق دینے کے لئے ہیں۔
گلگت بلتستان کو پاکستان کا سنگا پور ہونا چاہیے کیونکہ یہ وسائل سے مالامال علاقہ ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔ ملکی سیاسی تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی مخصوص واقعہ کو کسی مخصوص مدت یا کسی مخصوص حکومت سےنہیں جوڑا جا نا چاہیے۔
بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کے پیش نظر صحت کی سہولیات بڑھاناہوں گی۔ گورننس سسٹم کو بہتر بناناہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ اقلیتوں سمیت تمام پاکستانی برابر کے شہری ہیں ،کسی کام یا پیشے کو کسی مذہب کے ماننے والوں سے منسلک نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں شہریوں کوبرابر کے حقوق حاصل تھے اور میرٹ کا نظام تھا۔ میرٹ کانظام لاگو کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ایک سوال کے جوا ب میں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ہماری ترجیحات درست سمت میں نہیں رہیں۔
اصل مسائل پر بات نہیں ہوتی ، یہ کسی وی لا گ یاٹاک شو کاموضوع نہیں بنتے ۔انہوں نے ملک میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق اوراس ضمن میں زیادہ فنڈز مختص کرنے کی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئےکہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اصل ایشوز پر بات کرتے ہوئے لوگوں کو متوجہ کرنا چاہیے۔
باالخصوص اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی آواز کوپالیسی سازوں تک پہنچائیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ انسانی تاریخ میں مختلف وجوہات کی بنا پر نقل مکانی ہوتی رہی ہے۔ پاکستان ایک بہت بڑی آبادی والا ملک ہے، یہاں سے جو لوگ بہتر مواقع کی تلاش میں باہر جا رہے ہیں اس پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،یہ قدرتی عمل ہے،
پروفیشنلز کے بیرون ملک جانے کو منفی نہیں لیناچاہیے، اگر کوئی نرس یا ڈاکٹر بیرون ملک جا کر گلوبل سپلائی چین کا حصہ بن جاتا ہے اور ہمارے جی ڈی پی میں اضافے میں معاونت کرتا ہے تو اس میں کوئی ہرج والی بات نہیں کیونکہ جو لوگ باہر منتقل ہو جاتے ہیں وہ باہر جا کر بھی پاکستان کے ساتھ جڑے رہتےہیں اور قیمتی زرمبادلہ بھجواتے ہیں۔
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 2 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 4 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 3 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- 5 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے سابق صدر مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 4 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 14 منٹ قبل