Advertisement

نگران وزیر صحت کی پنجاب حکومت کو صحت سہولت پروگرام دینے کی یقین دہا نی

 آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  انہوں نے صحت عامہ کے پروگرام میں بہتری کےلئے  جامع پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 8 2023، 11:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیر صحت کی  پنجاب حکومت کو صحت سہولت پروگرام دینے کی یقین دہا نی

نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پنجاب حکومت کو صحت سہولت پروگرام سے متعلق ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

 آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  انہوں نے صحت عامہ کے پروگرام میں بہتری کےلئے  جامع پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

نگران  وزیر صحت ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبوں میں  سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار میں بہتری کے لئے ستر ارب روپے خرچ کررہی ہے۔

نگران  وزیر صحت ڈاکٹر ندیم نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے سروسز اسپتال میں سہولیات دینے پر  ان کے اقدام کو بھی سراہا ۔

Advertisement