کھیل

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ (کل) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا

پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے چکی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 9 2023، 2:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ (کل) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا

دبئی: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل(اتوار کو) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

اسی روز دوسرے میچ میں نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔

پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں پاکستان اور بھارت آئی سی سی اکیڈمی ، دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے چکی ہے ، اسی روز گروپ اے کا دوسرا میچ نیپال اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 دسمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی ۔