رنگ روڈ اسکینڈل میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا : فواد چوہدری
اسلام آباد :اطلاعات ونشریات کے وزیرچوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمختلف ٹویٹس میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کے مقدمے میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ہاوسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے اس منصوبے کی 23 کلو میٹر تک توسیع کی گئی، اس فیصلے سے حکومت کو اضافی زمین کی خریداری کیلئے بیس ارب روپے ادا کرنے پڑے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سابق کمشنر اوران کے ساتھ دوسرے افسران سکینڈل میں ملوث پائے گئے ۔ اس معاملے میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ وزیر اعظم کی احتساب سے متعلق پالیسی واضح ہے، جس پر بھی الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی ، جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا۔ اگر حزب اختلاف کے رہنمائوں ، کابینہ کے ارکان ، بیورو کریٹ یا کسی محکمے کے کسی بھی افسر کیخلاف الزامات ہیں تو تحقیقات کی جائیں گی ، یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ کیا تھا ۔
وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضع ہے تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں یا کابینہ کے رکن افسر شاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے،الزامات لگیں گےتو تحقیقات ہوں گی اور جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا۔ یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 18, 2021
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایسا صرف عمران خان کی حکومت میں ہے کہ جو بھی الزامات سامنے آرہے ہیں ان کی تحقیقات کی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں ذرائع ابلاغ کے گلے بیٹھ جاتے تھے لیکن مجال ہے کہ ان کے کانوں پر جوں بھی رینگے۔ وعدے کے مطابق نظام میں تبدیلی آئی ہے طاقتور لوگ بھی قانون سے مبرا نہیں ہیں۔
عمران خان کی حکومت میں ہی ہو سکتا تھا کہ اگر الزامات لگیں تو تحقیقات ہوتی ہیں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کےدور میں میڈیا کےگلے بیٹھ جاتے تھےلیکن مجال ہے کان پر جوں بھی رینگے، یہ ہی نظام میں تبدیلی ہے حکومتی اھلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراء نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 18, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں الزامات کی وجہ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ میرا رنگ روڈ منصوبے اور رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شفاف تحقیقات کے لئے اپنے عہدے سے الگ ہورہا ہوں، رنگ روڈ منصوبے پرالزامات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
اس سے قبل چئیرمین نیب جاویداقبال نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بد عنوانی،بےضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔چیئر مین نیب نے ہدایت کی ہے کہ رنگ روڈ منصوبہ کی تحقیقات بلا امتیاز اور شفافانداز میں کی جا ئیں اور منصوبہ کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہداران کا تعین کا جائے ۔
یاد رہے کہ حکومتی تحقیقات میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کی ترتیب (لے آؤٹ) کو تبدیل کرکے کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ ہوا ہے۔فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق ، راولپنڈی کے سابق کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کے معطل کمشنر وسیم تابش نے اراضی کے حصول کے لئے 2.3 ارب روپے ادا کیے اور اس علاقے کے ایک معروف خاندان کو فائدہ پہنچایا۔

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 20 hours ago

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 20 hours ago

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 16 hours ago

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 19 hours ago

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 17 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 14 hours ago

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 20 hours ago

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 18 hours ago

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 15 hours ago

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 14 hours ago

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 19 hours ago

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 20 hours ago






.webp&w=3840&q=75)