پاکستان
پاکستان کے کسی حصے میں طوفان تاؤتے سے کوئی خطرہ نہیں ہے : محکمہ موسمیات
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازنے کہا کہ پاکستان کے کسی حصے میں طوفان تاؤتے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ بھارتی گجرات میں طوفان تاؤتے اب ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے۔سردار سرفراز کے مطابق اب طوفان سے کوئی خطرہ نہیں صرف ضلع تھرپار کر کے کچھ حصوں میں تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی معطل رہیں گی اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب طوفان تاؤتے سے ممبئی کےساحل کےقریب بحری جہاز ڈوب گیا ہے۔جہاز ڈوبنے سے 127افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سمندری طوفان گزشتہ رات بھارتی شہرگجرات سے ٹکرایا تھا۔
ہندوستانی بحریہ نے ساحل کے ساتھ پٹی میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو بچانے کے لیے دو جہاز روانہ کیے تھے۔ طوفان 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساحل سے ٹکرایا، جس کے بعد اس کی شدت میں کمی آ گئی۔ سمندری طوفان کے ٹکرانے سے گجرات میں شدید بارش ہوئی۔
اس طوفان کے نتیجے میں بھارت کے بہت سےعلاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق تا حال کم از کم 10 افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے منگل کی صبح بتایا کہ طوفان کی شدت میں کمی مسلسل کمی آ رہی ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق طوفان بھارتی شہر راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
یہ طوفان 18 مئی کو گجرات کے ساحل کو عبور کرتے ہوئے شمال مغرب میں منتقل ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کے لیے انتباہ جاری کیا تھا۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق طوفان کے باعث کراچی میں موسم آج بھی گرم ترین رہےگا۔ تھرپارکراورعمر کورٹ میں آئندہ12 گھنٹہ گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ حیدرآباد، شہید بےنظیرآباد، بدین اورمیرپورخاص میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
تفریح
سینیئر اداکار عدنان صدیقی کی برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات
عدنا ن صدیقی کو برطانوی شاہ اور ملکہ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات کی۔ انہیں برطانوی شاہ اور ملکہ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ورسٹائل اداکار نے بکنگھم پیلس میں ہونے والی اس مختصر مگر ناقابلِ فراموش ملاقات کی چند مختلف تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں اور شاہ چارلس سوم کو خوش گوار انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری گفتگو مختصر لیکن متحرک تھی، شاہ چارلس سوم میں لوگوں کو پُرسکون رکھنے کی ایک منفرد صلاحیت تھی، جس نے ایک دیرپا تڑپ چھوڑ دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا ہے کہ آپ کسی ایسے شخص سے ملاقات کریں اور اس مختصر ملاقات کے بعد بھی اس کا خیال آپ کے ذہن میں ایسے ہی تازہ رہے جیسے وہ ابھی کی بات ہو۔
عدنان صدیقی نے انسٹا اسٹوری میں کنگ چارلس کی جانب سے موصول ہونے والے دعوت نامے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
دعوت نامے کے مطابق 13 نومبر 2024ء کو بکنگھم پیلس میں منعقدہ تقریب میں برطانوی شاہ اور ملکہ کی جانب سے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں پاکستان سے عدنان صدیقی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
عدنان صدیقی ایک ایسے پاکستانی اداکار سمجھے جا تے ہیں جن میں پر کردار کو بخوبی نبھانے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ انہوں نے نہ صرف لالی وڈ اور بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
اگر بھارت پاکستان آنے کے لیے نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے
عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے بارے زبانی آگاہ کیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اب عالمی کرکٹ کوسنل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تحریری وجوہات بیان کرنے کا کہا ہے، پاکستان تحریری وجوہات ملنے پر ان کے حق میں ٹھوس شواہد مانگ سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔
پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، بھارت نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور سپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔
تفریح
فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ شدید تنقید کی زد میں مگر کیوں؟
سوشل میڈیا پر مداحوں کو ان کی محبت کا انداز پسند نہیں آیا،جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے
مشہور پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثناء فیصل کو شوبز انڈسٹری میں ایک پسندیدہ جوڑے کے طور پر جانا جاتا ہے اور دونوں اکثر ایک دوسرے کے لئے اپنی محبت اور تعریف کا کھلے عام اظہار کرتے ہیں،اور مداحوں کے ساتھ اپنی محبت کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں، تاہم اس مرتبہ مداحوں کو ان کی محبت کا انداز پسند نہیں آیا جنہوں نے ان کی ویڈیو پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
ثناء فیصل نے گزشتہ ماہ اپنی سالگرہ منائی تھی، تاہم ان کے شناختی کارڈ کے مطابق ان کی اصل سالگرہ ایک ماہ بعد ہے، ثناء فیصل نے اپنی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی شاختی کارڈ والی سالگرہ کا بتا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس موقع پر فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ کو ان کی شناختی کارڈ والی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے گال کا بوسہ لیتے ہوئے انہیں پیار بھرے انداز میں وش کیا۔
تاہم انٹرنیٹ صارفین زیادہ خوش نہیں ہیں اور ان کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کئی صارفین نے ان کی محبت کو دکھاوا کہا ہے وہ جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا