Advertisement

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

اذان اویس نے 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،سعد بیگ 68،شاہ زیب خان نے63اورشمائل حسین نے8رنز بنائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 10 2023، 11:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔ آدرش62 اور کپتان ادے سہارن60رنز بنا کرنمایاں رہے،ارشین کلکرنی 24، ارویلی اویناش 11اورراج لمبانی نے7رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان 4 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بائولر رہے ۔ عامر حسن اور عبید شاہ نے 2، 2 وکٹیں لیں ، عرفات منہاس کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 3 اوورز پہلے حاصل کرلیا۔ اذان اویس نے 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،سعد بیگ 68،شاہ زیب خان نے63اورشمائل حسین نے8رنز بنائے۔

بھارت کے مروگن ابھیشیک نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement