اٹھارہ کروڑ افراد کی زندگی بچانے کے لیے آئندہ سال 46.4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ
تاہم مناسب فنڈنگ کے بغیر انسانی زندگی کے تحفظ کی سرگرمیاں ممکن نہیں


جنیوا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مایوس کن حالات کے باعث تقریباً 180 ملین (18 کروڑ)افراد کی زندگی بچانے کے لیے آئندہ سال 46.4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے عالمی ادارے کے شعبہ برائے انسانی امداد کے سربراہ مارٹن گریفتھس کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انسانیت پسند افراد لوگوں کی زندگیاں بچانے، بچوں کی حفاظت،بھوک اور وبائی امراض سے جنگ اور صفائی ستھرائی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں لیکن بین الاقوامی برادری کی طرف سے امداد ضروریات کے مطابق نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ 2023 کی اپیل 56.7 بلین ڈالر کی تھی لیکن اس رقم کا صرف 35 فیصد ملا جو کہ کئی سال کے عرصے میں فنڈنگ کی کم ترین سطح ہے جس سے اقوام متحدہ کے ادارے صرف 128 ملین لوگوں تک امداد اور تحفظ فراہم کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے نے اس بار (2024 کے لیے ) اپنی اپیل کو کم کرکے 46.4 ارب ڈالر کردیا ہے جس سے شدید ضرورت مند افر اد کی امداد کی جائے گی۔ 2024 کے عالمی انسانی جائزے کا آغاز کرتے ہوئے گریفتھس نے کہا کہ امدادی فنڈ کو بڑھانا مشکل ہوگا، بہت سے عطیہ دینے والے ممالک کو خود بحران کا سامنا ہے، تاہم مناسب فنڈنگ کے بغیر انسانی زندگی کے تحفظ کی سرگرمیاں ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اپیل میں 72 ممالک کے لیے امداد کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں 26 بحران زدہ ریاستیں اور 46 ایسے ممالک شامل ہیں جو پڑوسی ملکوں کے پناہ گزینوں سے متاثر ہیں۔
پانچ سب سے بڑی واحد ملک کی اپیلیں شام (4.4 بلین ڈالر)، یوکرین (3.1 بلین ڈالر)، افغانستان (3 بلین ڈالر)، ایتھوپیا (2.9 بلین) اور یمن کے لیے (2.8 بلین ڈالر) مختص ہیں۔

سلطان جوہر کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ سنسنی خیز برابری پر ختم، قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر
- 8 گھنٹے قبل

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
- 12 گھنٹے قبل

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیر اعلیٰ کے پی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
- 12 گھنٹے قبل
کھیرے کا پانی: صحت بخش مشروب جس کے حیران کن فوائد جانیں
- 10 گھنٹے قبل

افغانستان بھارتی پراکسی بن چکا، دہشت گردی کی قیمت اب کابل کو چکانا ہوگی، خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی غیر حاضر
- 10 گھنٹے قبل

اجلاس میں فیصلہ: ملک میں موجود غیر قانونی افغان باشندوں کا ریاستی بوجھ ختم ہو گا
- 6 گھنٹے قبل

پشاور، ایبٹ آباد اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے
- 13 گھنٹے قبل
این ایچ ایس پی پنجاب کے زیرِ اہتمام ہیلتھ ڈیٹا اِن ایکشن صوبائی لرننگ ایکسچینج کا انعقاد
- 8 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر کے دو وزرا مستعفی، وزیراعظم آزاد کشمیر پر سنگین الزامات
- 6 گھنٹے قبل

ابراہام معاہدے میں توسیع جلد متوقع، سعودی عرب شامل ہو سکتا ہے ، ٹرمپ
- 10 گھنٹے قبل

طالبان حکومت نے عبداللہ مختار کو نائب وزیر داخلہ سے ہٹا کر محمد وزیر کو مقرر کر دیا
- 6 گھنٹے قبل