ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے


کینبرا: ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی) ٹور اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے ) ٹور کے زیر اہتمام برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن 31 دسمبر سے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں شروع ہوگا۔
برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیان انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن ٹینس 2023 کی چیمپئن آرینا سبالینکا نے آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام سے قبل برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
برسبین انٹرنیشنل کی منتظمین نے کہا ہے کہ بیلاروسی ٹینس سٹار آرینا سبالینکا نے برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے۔25 سالہ آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس 2023 کے فائنل میچ میں قزاخستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا کو شکست دی تھی۔
برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 31 دسمبر 2023سے 7 جنوری 2024تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔ عالمی نمبر ٹوآرینا سبالینکا نے منتظمین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ میں برسبین میں اپنے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل کے دفاع سے قبل وارم اپ ایونٹ میں شرکت کے لیے پرجوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میلبورن میں اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد آسٹریلیا میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 12 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 hours ago






