ریگولر حج سکیم کی درخواستیں جمع کرانے کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی، ترجمان وزارت مذہبی امور


وزارت مذہبی امور نے سپانسر شپ حج سکیم کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی مدت میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی جبکہ ریگولر حج سکیم کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا عمل جمعہ( 22 دسمبر) کو بینک اوقات ختم ہونے پر روک دیا جائے گا ۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریگولر حج سکیم کی درخواستیں جمع کرانے کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی 22 دسمبر تک جمع ہونے والی درخواستوں میں سے کامیاب درخواست گذاروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعہ 28 دسمبر کو کیا جائے گا ۔
ریگولر حج سکیم میں نماز جمعہ تک 66 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ جمعہ کو بینک اوقات کے اختتام کے بعد ریگولر حج سکیم کے تحت درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی کیونکہ ریگولر سکیم کے تحت پہلے ہی مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔ دوسری جانب سمندر پار پاکستانیوں کے اصرار پر سپانسرشپ سکیم میں مزید 9 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
سپانسرشپ سکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے لیے یا اپنے پیاروں کیلئے حج کے لئے31 دسمبر تک ڈالر میں رقوم بھجوا سکیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی ایویشن اتھارٹی گا کا ( جی اے سی اے) نے فضائی کمپنیوں کو متوقع حج پروازوں کا شیڈول جمع کرانے کیلئے 2 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کا موقف ہے کہ انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کیلئے اب مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔ وزارت نے حج درخواست گذاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ حج فارم کی دستخط شدہ کاپی ضرور حاصل کریں۔ کوائف میں غلطی کی صورت میں متعلقہ بینک سے فوری درستگی کروائیں۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 5 گھنٹے قبل



