الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکریٹریز، کمشنراسلام آباد، آئی جی سندھ اور اسلام آباد کو مراسلے جاری کردیئے

.jpg&w=3840&q=75)
پاکتان تحریک انصاف کو انتخابی عمل میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی حصول اور جمع کرنے میں مشکلات سے متعلق کاغذات نامزدگی چھینے کے معاملے کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو مراسلے ارسال کردیئے اور الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ ایکشن لے کر آگاہ کیا جائے۔
پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنراورممبرز سے ملاقات کی اورخدشات سامنے رکھے، الیکشن کمیشن نے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
پی ٹی آئی وفد کی ملاقات کے فورا بعد الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکریٹریز، کمشنراسلام آباد، آئی جی سندھ اور اسلام آباد کو مراسلے جاری کردیئے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو اہم امیداروں کو کاغزات نامزدگی حصول اور جمع کرانے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں، کاغذات نامزدگی چھینے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون کے تحت ایکشن لے کر کمیشن کو آگاہ کیا جائے، خطوط سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے ارسال کیے۔
شعیب شاہین نے بتایا کہ ہم نے ملاقات میں انٹرا پارٹی الیکشن میں بلے کے انتخابی نشان کا پوچھا کہ ابھی تک فیصلہ کیوں نہیں آیا؟ جس پرالیکشن کمیشن نے کہا کہ رات 12 سے پہلے فیصلہ جاری کردیا جائے گا۔

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 3 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 2 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 41 منٹ قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 39 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 4 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 3 گھنٹے قبل