ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کارروائی ، جعلی ڈگری بنانے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
سابق سی ای او ڈریپ نے بھی مذکورہ جعلی ڈگری ملزم سے حاصل کی تھی


اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نےجعلی ڈگری بنانے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ڈ پٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی ہدایت پرکی گئی۔ ہفتہ کے روز ترجمان ایف آئی اے کے بیان کے مطابق ملزم محمد امین بیگ جعلی ڈگری بنانے میں ملوث تھا، ملزم دی اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی سری لنکا کے نام سے جعلی ڈگری جاری کرتا تھا۔
ملزم متعدد ایجنٹوں کے ذریعے جعلی اور غیر قانونی ادارہ چلا رہا تھا۔ ملزم کو اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین سے گرفتار کیا گیا۔ پہلے سے گرفتار سابق سی ای او ڈریپ نے بھی مذکورہ جعلی ڈگری ملزم سے حاصل کی تھی۔ ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے جعلی بین الاقوامی کونسل بھی چلا رہا تھا۔ گرفتار ملزم ایم ڈی کی ڈگری کے لیے 1000 امریکی ڈالر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے 1500 ڈالر وصول کرتا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں پرنٹڈ ڈگری سرٹیفکیٹس، ایمبوز مہریں، جعلی یونیورسٹی سےمتعلق مہریں اور داخلہ فارم برآمد کر لئے گئے۔ پہلے سے گرفتار ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر ڈریپ میں بطور سی ای او کی تعیناتی حاصل کی تھی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیے انٹرپول کے ذریعے سری لنکن حکام سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 11 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 11 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 5 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل











