علاقائی
تاریخی والٹن ائیرپورٹ کی منتقلی، حتمی تیاریاں شروع
لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تاریخی والٹن ایئرپورٹ کو منتقل کرنے کی حتمی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ والٹن ائیرپورٹ کو شہر سےدور مرید کےمیں منتقل کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاریخی والٹن ائیرپورٹ کی منتقلی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نےحتمی تیاریاں شروع کردیں ہیں ۔والٹن ائیرپورٹ کو شہر سےدور مرید کےمیں منتقل کیا جارہا ہے۔
سول ایوی ایشن (سی اے اے ) کے مطابق نئے ائیرپورٹ پر والٹن ائیرپورٹ کےفلائنگ کلبز کو منتقل کیا جائے گا، فلائنگ کلبز میں سٹوڈنٹ پائلٹس کوجہازاڑانے کی تربیت دی جاتی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نےائیرپورٹ کی تعمیر کا ٹینڈرجاری کردیا ہے،ٹینڈر کے مطابق نئے ائیرپورٹ کودو مراحل میں تعمیر کیا جائےگا ، پہلے مرحلے میں ائیرپورٹ کا بنیادی انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائےگا ، دوسرے مرحلے میں ائیرپورٹ ٹرمینل،ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاوراور ہینگرز تعمیر ہوں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ کی تعمیر کیلئے سات جون تک پیش کش طلب کرلیں۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت تاریخی والٹن ائیرپورٹ کو مسمار کرکےبزنس ڈسٹرکٹ قائم کرنے کا اعلان کرچکی ہے، والٹن ائیرپورٹ کو مسمار کرنے کیلئے فلائنگ کلبز اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکی ہیں، تاریخی والٹن ائیرپورٹ پرقائد اعظم سمیت اہم شخصیات کےطیارےاتر چکے ہیں۔
جرم
جلاؤگھیراؤکیس: لاہور انسداد دہشت گردی عدالت سے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر جلاو گھراوّ اور گاڑیوں کی تور پھوڑ کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے۔
کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کی درخواست پر کی،تفتیشی افسر موّقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کے لیے پیش نہیں ہوا لہٰذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے، ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔
تفریح
بھارتی کامیڈین اور پروڈیوسے کے درمیان ہاتھا پائی
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں کےدرمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا اور تلخ کلامی سےشروع ہونے والے جھگڑے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ دلیپ جوشی نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا
بھارت کا مشہورکامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے اداکار دلیپ جوشی اور شوکے پروڈیوسروہدایتکار اسیت کمار مودی کےدرمیان سخت تلخ کلامی ہوگئی۔
بھارتی میڈیاکو اندرونی ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ اس کی وجہ دلیپ جوشی کی جانب سے اسیت کمار سےچند دن کی چھٹی مانگنا تھی تاہم اسیت کمار نےاجازت نہیں دی بلکہ ٹھیک سے بات بھی نہ کی جس پر دلیپ جوشی مشتعل ہوگئے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں کےدرمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا اور تلخ کلامی سےشروع ہونے والے جھگڑے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ دلیپ جوشی نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کش شاہ کے شوٹ کا یہ آخری دن تھا اور دلیپ جوشی اسیت کمار کےانتظار میں بیٹھےتھےکہ وہ نکلیں تو ان سے چھٹی کی بات کریں لیکن اسیت کمار باہر نکلےتو انہوں نے دلیپ جوشی کو نظر انداز کرکےکش سے ملنے چلےگئے، اس بات پردلیپ جوشی کو بہت غصہ آیا اور دونوں میں اس حوالے سے تلخ کلامی ہوئی، اس دوران دلیپ نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا اور شو سے کنارہ کشی اختیار کرنےکی بھی دھمکی دی تاہم اسیت نےانہیں ٹھنڈا کیا۔
علاقائی
وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی
ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
کھیل 17 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
تفریح ایک دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا