اسرائیلی آباد کاروں کا بڑھتا ہوا تشدد، 2023 مغربی کنارے میں فلسطینیوں کےلئے بدترین سال
2023 میں مغربی کنارے میں 520 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، فلسطینی وزارت صحت


فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 2023 میں مغربی کنارے میں 520 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جس نے اسے آباد کاروں کے حملوں کے حوالے سے پرتشدد ترین سال بنا دیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کے ایک گروپ یش دین نے کہا کہ مغربی کنارے کے متعدد حملے اسرائیلی آباد کاروں کے ایک بڑے گروپ کی طرف سے کیے گئے جن میں 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد تشدد میں اضافہ ہوا۔ اسرائیلی آباد کاروں نے 2023 میں مقبوضہ مغربی کنارے میں درجنوں گھروں کو نذر آتش بھی کر دیا۔
گذشتہ سال آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 10 فلسطینی جاں بحق ہوئے اور درجنوں گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، واقعات کی تعداد اور ان کی شدت دونوں میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے تشدد کے حوالے سے 2023 پرتشدد ترین سال تھا۔
مغربی کنارہ 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے اور اسرائیل اور غزہ کی پٹی کے حماس کے حکمرانوں کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ تقریباً 4 لاکھ 90 ہزار آباد کار مغربی کنارے میں تقریباً 30 لاکھ فلسطینیوں کے درمیان بستیوں میں رہتے ہیں جنہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔
مغربی کنارے میں تشدد کی لہر کو روکنے کے لیے دباؤ بڑھاتے ہوئے گذشتہ ماہ امریکہ نے کہا تھا کہ وہ فلسطینیوں پر حملہ کرنے والے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کو ویزا نہیں دے گا۔

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- a day ago

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 9 hours ago
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا
- 12 hours ago

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- a day ago
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- 11 hours ago

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 9 hours ago

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 10 hours ago

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 9 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 hours ago

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 10 hours ago
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر
- 13 hours ago

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- a day ago



