Advertisement
پاکستان

خیبر پختونخوا کے میدانی اضلاع میں آئندہ چند دنوں کے دوران دھند کا سلسلہ جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے مراسلہ

درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 4th 2024, 12:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا کے میدانی اضلاع میں آئندہ چند دنوں کے دوران دھند کا سلسلہ جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے مراسلہ

پشاور: خیبر پختونخوا کے میدانی اضلاع میں آئندہ چند دنوں کے دوران دھند اور سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے،جس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، ہری پور، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت میدانی علاقوں میں دھند اور سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے

،اسی طرح سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر سمیت پہاڑی علاقوں میں بھی سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق دھند سے پروازں، ریلوے اور ہائی ویز/موٹر ویز کے آپریشنز میں متاثر ہع سکتے ہیں ۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ حساس اضلاع میں مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائیں، حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے اور اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔

 

Advertisement
Advertisement