بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ان کی والدہ شہید بے نظیر بھٹو نے دو آمرانہ حکومتوں کے خلاف جدوجہد کی اور اپنے ادوار میں کراچی پر خصوصی توجہ دی

شائع شدہ 2 years ago پر Jan 12th 2025, 12:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی ترقی کے حوالے سے اہم بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے کراچی کی ترقی لازمی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہ بھٹو (شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے) کے قیوم آباد سے شاہ فیصل کالونی تک 9.1 کلومیٹر طویل پہلے فیز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں انقلابی کام کیے تھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شارع فیصل سے پاکستان اسٹیل ملز تک کے علاقے کی ترقی اور صنعتی اداروں کے قیام میں حصہ ڈالا، جس سے کراچی کے عوام کو بہت فائدہ ہوا۔ بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی کے عوام کا ایک بڑا مسئلہ یہاں کی ٹریفک ہے، جس کے حل کے لیے یہ نیا منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ان کی والدہ شہید بے نظیر بھٹو نے دو آمرانہ حکومتوں کے خلاف جدوجہد کی اور اپنے ادوار میں کراچی پر خصوصی توجہ دی، کراچی میں امن قائم کرنے کی کوشش کی اور اس شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا، "میرا خاندان تین نسلوں سے کراچی کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے اور ہم اس شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"
انہوں نے اس موقع پر وفاقی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق مختلف بہانوں سے سندھ کو وسائل فراہم نہیں کرتا، جس کی وجہ سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ جیسے متبادل ذرائع اپنانا پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "جب حق نہیں ملتا تو مسائل بڑھ جاتے ہیں، اس لیے پیپلز پارٹی انتہا پسندی کی سیاست سے دور رہ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کراچی کے عوام کو مزید سہولتیں ملیں گی اور یہ شہر پورے پاکستان کے ساتھ جڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کاروباری طبقے کو منافع کی توقع نہیں ہوگی تو وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیوں کام کریں گے، اسی لیے انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا ٹول ٹیکس 100 روپے سے زیادہ نہ ہونے کا وعدہ کیا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 13 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات






