الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسران کی جانب سے مسترد کئے گئے مختلف امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے


شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسران کی جانب سے مسترد کئے گئے مختلف امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 عمر کوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ این اے 214 سے زین قریشی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 238 سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
علاوہ ازیں این اے 241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل بھی منظور کرلی گئی اور ٹربیونل نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ اپیلیٹ ٹربیونل میں پی ٹی آئی امیدوار میاں محمد عمر کی اپیل کی سماعت ہوئی، میاں عمر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 88 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔
لاہور میں اپیلٹ ٹربیونل کے جج اسجد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کی اپیل پر سماعت کی اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر نعیم پنجوتھا کے کاغذات منظور کرلیے۔پشاور میں الیکشن ٹربیونل کےجج جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی کے سابق وزیر عاطف خان کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کے کاغذات نامزدگی منطور کرلیے۔
راولپنڈی میں اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر راجہ بشارت کی اپیل منظور کرلی اور انہیں این اے 55، پی پی 15 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ادھر اٹک سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 50 سے ذلفی بخاری کی اپیل منظور کرلی گئی جب کہ تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے پی پی 15 عمرتنویربٹ کی اپیل بھی منظور کرلی گئی۔
پی ٹی آئی امیدوار سہیل اختر گجر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور ہوگئی،ایپلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔پی ٹی آئی امیدوار سہیل اختر گجر کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ایپلٹ ٹربیونل جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اپیلوں پر سماعت کی ۔
درخواست گزار کے وکیل آصف شہزاد ایڈووکیٹ دلائل دیے اور موقف اپنایا کہ سہیل اختر گجر پی پی 72 سے امیدوار ہیں،ریٹرننگ افسران نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے،کنٹونمنٹ بورڈ کے نادہندہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا گیا،تمام دستاویزی ثبوت اپیلوں کے ساتھ منسلک کردئیے گئے ہیں،عدالت ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے۔
فواد چوہدری کو جہلم سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی، ان کے کاغذات کے خلاف آر او کے اعتراضات مسترد کردیے گئے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے انہیں جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 61 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔جج چوہدری عبدالعزیز نے دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

بیوی کو شوہر نے قتل کردیا، وجہ کیا نکلی؟
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- 21 گھنٹے قبل
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- 21 گھنٹے قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 4 دن قبل
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل
سابق صدر کو سزائے موت سنادی گئی
- 21 گھنٹے قبل

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- 20 گھنٹے قبل
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 4 دن قبل

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- 19 گھنٹے قبل

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 4 دن قبل

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- 19 گھنٹے قبل


