کابینہ نے 9 مئی 2023 کے واقعات کی تحقیقات اور تجاویز کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
نگران وفاقی وزیر قانون و انصاف کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے
اسلام آباد: کابینہ نے 9 مئی 2023 کے واقعات کی تحقیقات اور تجاویز کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وفاقی وزیر قانون و انصاف کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے جبکہ نگران وزیر داخلہ ، نگران وزیر اطلاعات ونشریات اور نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ اسی طرح کمیٹی میں کسی بھی مسئلہ کے حل کےلئے نیا رکن بھی شامل کیا جا سکے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ٹی او آر ز میں 9 مئی 2023 کے سانحات کی تحقیقات ، ان میں ملوث افراد اور ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کی شناخت کی جائے گی۔
ان واقعات میں ملوث افراد اور ان کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹی او آرز کے مطابق کابینہ کمیٹی 9 مئی کےواقعات کے فوری اور دیر پا اثرات کے حوالے سے بھی رپورٹ مرتب کرے گی۔ اسی طرح کمیٹی اپنی تجاویز بھی مرتب کرے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات اور قومی سلامتی کے خلاف اقدامات سے بچا جا سکے۔
مزید برآں کمیٹی کے ٹی او آرز میں موجودہ قانونی ڈھانچے کے استحکام کےلئے تجاویز کی تیاری بھی شامل ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکا جا سکے۔ وزارت داخلہ کابینہ کمیٹی کو سیکریٹریل معاون فراہم کرے گی۔ کمیٹی 14 روز میں اپنی تجاویز اور رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ کابینہ نے رولز آف بزنس (2)17، 1973 کے تحت کیس نمبرکیس نمبر Rule-19/2024/14 /03 مورخہ 5 جنوری 2024 کے تحت کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں بڑی کارروائی، خارجی عابد اللہ سمیت 5 خوارج ہلاک،ایک گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 7 منٹ قبل
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار،سردی کی شدت میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 14 گھنٹے قبل
مراکش کشتی حادثہ :وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم تحقیقات کیلئے مراکش روانہ
- ایک گھنٹہ قبل
حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر،درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع
- 17 گھنٹے قبل
جامعہ اشرفیہ لاہور کا القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر تشویش کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
- 14 گھنٹے قبل
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل
بجلی چوری کا معاملہ، گلوکار جواد احمد کو 13 لاکھ روپے جرمانہ
- ایک گھنٹہ قبل
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
اردو زبان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 24 منٹ قبل