دنیا
ایران، کاسمیٹکس فیکٹری میں آتشزدگی سے 53 افراد زخمی
ہنگامی ٹیمیں ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں
تہران: ایران کے شہر کرج میں کاسمیٹکس ساز فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث ہونے والے دھماکےسے 53 افراد زخمی ہو گئے۔العربیہ اردو کےمطابق دھماکہ پروڈکشن لائن کے کچھ حصوں میں گیس لیکج کے باعث ہوا۔
دوسری جانب دارالحکومت تہران کے مغرب میں ضلع البرز میں میڈیکل ایمرجنسی مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ احمد مہدوی نے بتایا کہ دھماکا شہر کے جنوب مشرق میں پردیس شہر کے سیمین دشت صنعتی ضلع میں ایک کاسمیٹکس سازفیکٹری میں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ہنگامی ٹیمیں ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے اور آتشزدگی کی وجہ سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان
سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست اعتراضات کےساتھ خارج
آپ ہم سے غیر آئینی کام کیوں کروانا چاہتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست پر رجسڑار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کردی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
مولوی اقبال حیدر نے مؤقف اپنایا کہ میری جانب سے درخواست بروقت دائر کی گئی تھی، اب اس مقدمے کا نظر ثانی کیس زیر التوا ہے، چاہتا ہوں کہ کسی مقدمے میں اس معاملے کو دیکھا جائے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہم سے غیر آئینی کام کیوں کروانا چاہتے ہیں، امیدواران کی مرضی ہے سیاسی جماعت میں شامل ہوں یا نہ ہوں۔
سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ مولوی اقبال صاحب آپ پھر اسی طرف جا رہے ہیں جس وجہ سے پابندی لگی تھی۔
بعدازاں آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست پر رجسڑار افس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کردی۔
تجارت
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 15.966 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر1.969 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 کے آغاز پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 15.966 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
دنیا
برطانیہ میں شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ، اسکول بند جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر
شدید برفباری کے باعث 220 سے زائد اسکول بند کر دیئے گئے ہیں
برطانیہ بھر میں گزشتہ رات اور آج صبح ہونے والی شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئی ہے، اسکول بند ہو گئے ہیں جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید برفباری کے باعث 220 سے زائد اسکول بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ ہزاروں مسافروں کو ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کل تک برفباری اور برفباری کی وارننگ جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے شمالی اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، وسطی اور جنوبی ویلز اور سکاٹش سرحدوں سے نارفوک تک مشرقی کاؤنٹیوں میں برف باری اور برفباری کے حوالے سے شدید موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ آرکٹک سمندری ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ پورے ہفتے شدید سردی رہے گی۔
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
تفریح ایک دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
کھیل 20 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار