علاقائی
پشاور: ائیر پورٹ پر کورونا کے مریض کی نشاندہی کیلئے کتوں کی مدد لی جائیگی
اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد پشاورایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے کورونا کےمریض کی نشاندہی کی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا بڑا فیصلہ ، پشاورایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے کورونا کےمریض کی نشاندہی کی جائے گی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد پشاورایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے کورونا کےمریض کی نشاندہی کیا جائے گی۔
جی این این کے مطابق آرمی کینائن سینٹر کے ٹرینڈ کتوں کی مدد سے پشاور ائیرپورٹ پر کورونا مریضوں کی نشاندہی ہوگی۔پشاور ایئرپورٹ پر خصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کی جائے گی۔
اے سی سی کی ٹیم محکمہ صحت کی ٹیم کی معاونت کرے گی۔سراغ رساں کتوں کو کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ہیلتھ ڈیسک باچا خان ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ایرائیول لاؤنج میں بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام انٹرنیشنل پروازوں کے مسافروں کے سویپ ٹیسٹ کو سراغ رساں کتے چیک کریں گے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے ایئرپورٹس پر کورونا مسافروں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
رواں ماہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کتوں کی ٹیم کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔
پاکستان
پی ٹی آئی نو مئی پارٹ ٹو اور لاشوں کی سیاست کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈا پور غائب ہوچکے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی’ سلطانہ ڈاکو‘ والا کردار ادا کررہی ہیں، وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران علی امین گنڈا پور غائب ہوچکے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی’ سلطانہ ڈاکو‘ والا کردار ادا کررہی ہیں۔
ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اب تک پولیس کے 70افراد شدید زخمی ہیں، مظاہرے میں پولیس کانسٹیبل مبشر شہید ہوا ہے،اٹک میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، کٹی پہاڑی کے قریب کانسٹیبل واجد کو گردن میں گولی لگی، 5اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
وزیر اعلاعات کا کہنا تھا کہ یہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے، یہ کل بھی دہشت گرد تھے آج بھی دہشت گرد ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی سامنے لا سکتے ہیں ، سزا دینا ہمارا اختیار نہیں۔ شہید پولیس اہلکار مبشر کا جواب کس سے مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پٹھانوں کو اکسارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے بچےاحتجاج کیلئے باہر کیوں نہیں آئے؟ تحریک انصاف نو مئی پارٹ ٹو چاہتی ہے ، یہ لاشوں کی سیاست کررہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا غائب ہو گیا ہے ، علی امین گنڈا پور سستے سلطان راہی ثابت ہوئے، بشریٰ بی بی احتجاج کو اسلامی ٹچ دے رہی ہیں اور اوپر سے مذہب کا تڑکا لگا رہی ہیں، وہ کون سی شریعت چاہتی ہیں، بشریٰ بی بی‘سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کررہی ہیں،یہ لوگ اٹک اور اسلام آباد کے درمیان یہ لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نےکہا کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مسلح رہیں ، ایک طرف ریاست پر حملہ دوسری طرف مذاکرات کا کہہ رہے ہیں ،یہ سروں کو ٹارگٹ کررہے ہیں ، یہ طریقہ طالبان کا ہے، کوئی پاکستانی ان کے احتجاج کو پرامن نہیں کہہ سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر ان کو سزا دینا ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی کی موجودگی میں ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، یہ رہیں گے تو پاکستان کسی بڑے حادثے سے دوچار ہو جائے گا۔
پاکستان
تحریک انصاف تین صوبوں سے عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی
پی ٹی آئی صرف ایک صوبے سے لوگ نکال پائی جہاں انکی اپنی حکومت تھی
تحریک انصاف تین صوبوں سے عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔
لاکھوں لوگ نہیں نکلے، پی ٹی آئی صرف ایک صوبے سے لوگ نکال پائی جہاں انکی اپنی حکومت تھی اور تمام تر حکومتی وسائل کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ کے پی کی چار کروڑ آبادی میں جہاں پی ٹی آئی کلین سویپ کی دعویدار ہے صرف 20 ہزار کے قریب لوگ نکال سکی۔
پی ٹی آئی کی تمام تر احتجاجی قوت کو صرف ایک ڈی پی او نے 17 گھنٹوں تک روکے رکھا۔ پی ٹی آئی نے ہر وہ چیز دوبارہ دہرائی جو 9 مئی کو کی تھی اس بار یہ نہیں کہہ سکے گی کہ فالس فلیگ تھا۔
بشری بی بی کے سیاسی کردار کے حوالے سے تمام دعوے درست نکلے اور وہ پوری طرح پی ٹی آئی کو کنٹرول کرتی ہیں تمام تر مطالبات محض دکھاوا تھے احتجاج عمران خان نے صرف اپنی رہائی کے لیے کروایا ہے۔
پاکستان
حکومت کا پولیس اہلکارکے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان
جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کانسیٹبل کے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان کر دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔
نمازجنازہ میں وزیرداخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس اور عسکری افسران سمیت مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ وزیراعظم نے بھی مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی مذمت کی۔
نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل مبشر فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملی سے وعدہ ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، گولی کا جواب گولی سے دینا بہت آسان تھا، احتجاج کی کال دینے والے شہادت کے ذمہ دار ہیں، اسلام آباد پولیس کےدوجوانوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکاروں پرگولیاں چلائی گئیں، سب پرایف آئی آردرج کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ہکلہ انٹرچینج کے قریب مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا، 46 سالہ مبشر کے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔
-
ٹیکنالوجی 20 گھنٹے پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
جرم 15 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید