اسلام آباد: چین سے پی آئی اے کے خصوصی طیارے پر سائنوویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ چین سے پی آئی اے کے خصوصی طیارے پر سائنوویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔
PIA plane carrying 2 Million doses of Sinovac vaccine has reached Pakistan today. This consignment is purchased by Pakistan from China. With the arrival of this consignment, total 11 million vaccines have been received by Pakistan. pic.twitter.com/wNzPnZ4vsb
— NCOC (@OfficialNcoc) May 23, 2021
این سی اوسی کی ٹویٹ کے مطابق سائنوویک ویکسین کی یہ کھیپ پاکستان نے چین سے خریدی ہے۔پاکستان کو ویکسین کی مجموعی طور پر ایک کروڑ دس لاکھ خوراکیں موصول ہوچکی ہے۔
گزشتہ ہفتے چین سے کورونا ویکسین کی دو کھیپ پاکستان پہنچی تھیں، چین سے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ 95 ہزار ڈوز لائی گئی تھیں ۔اس سے پہلے کین سائینو ویکسین کی 1 لاکھ 95 ہزار ڈوز بھی پہنچی تھیں ۔
ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید102فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد20 ہزار251ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9لاکھ 552 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں مثبت کیسزکی شرح 4۔96 فیصدرہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ33ہزار 971ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 768افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8ہزار118ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 909افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 29ہزار413ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3924افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 24ہزار517کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 270مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد80 ہزار312جبکہ اموات کی تعد1د 754تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 482افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار739ہوچکی ہے جبکہ 528افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں3826 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 17 ہزار681مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
- an hour ago

ایسٹر تہوار: ڈی پی او جہلم کا شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ،سیکیورٹی انٹظامات کا جائزہ
- 3 hours ago

غیر ملکی فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں،وہاں ہزاروں پاکستانی کام کرتے ہیں،عظمیٰ بخاری
- an hour ago

نئی دہلی: رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- an hour ago

وزیر اعظم نے سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا
- an hour ago

جماعت اسلامی کااسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ،سکیورٹی کے سخت انتظامات ،ریڈ زون سیل
- 4 hours ago

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری
- 3 hours ago

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے ، عدالت جائیں گے ، اختر مینگل
- 3 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری
- 4 hours ago

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار، حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان
- 4 hours ago

پی آئی اےکا لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
- 3 hours ago