پاکستان
کورونا پابندیوں کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کا نیا حکم نامہ جاری
کراچی : کورونا پابندیاں کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے سندھ کورونا ٹاسک فورس کی ہدایات کی روشنی میں نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کاروباری اوقات میں تبدیلی کردی گئی، کاروباری اوقات کار صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گی ، بیکریاں اور دودھ کی دوکان کو رات 12 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوں گی۔ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز پر دو دن کاروبار بند ہوگا۔اسپتال، میڈیکل اسٹورز اور پیٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رہے گے، شاپنگ مالز کے اندر قائم میڈیکل اسٹور شام 6 بجے ہونگے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں جمعے اور ہفتے کو سیف ڈیز پر کاروبار بند رہے گا۔ ریسٹورنٹس میں ڈائننگ بند رہے گی، ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، فوڈ اسٹریٹس بند رہیں گی۔
کراچی کے ضلع شرقی اور جنوبی، حیدرآباد کے قاسم آباد لطیف آباد اور تعلقہ حیدرآباد میں سخت لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان علاقوں میں عوام کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلے کی ہدایت کی جائے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ایس او پی پر سختی کی جائے، انٹر سٹی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت ہے، شادی ہالز، ایکسپو ہال، انڈور گیمز، پارکس، گیمنگ زونز بند رہیں گے۔
صوبے بھر میں تمام سیاحتی مقامات بند رکھنا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیوٹی پارلر، بیوٹی کلینکس، سینما، تھیٹر اور مزارات بند رہیں گے۔صوبے میں اسکول، کالجز یونیورسٹیز مزید دو ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صنعتوں، مارکیٹس اور دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین ایس او پی کے تحت کام کرینگے۔ صنعتی کارخانوں اور دکانوں پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اور پولیس ایس او پی پر سختی سے عمل کرانے کی پابند ہوگی، صوبے بھر میں کورونا ایس او پی پر آئندہ احکامات پر سخت عمل درآمد کرانے کے لیے پولیس اور روینیو حکام کو ہدایت، نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پاکستان
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر
انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔
اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کو لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں پیش نا کیا جا سکا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اے ٹی سی جج نے کہا کہ دو دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر کو پولیس پر تشدد کرنے اور انتشار پھیلانے کے کیس میں نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری کو پولیس نے چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ دو روز قبل اس ملزم کو میں نے کسی اور مقدمے میں ڈسچارج کیا، پرسوں میں نے ایک ملزم کو ڈسچارج کیا تو اب کیسے شناخت پریڈ پر بھیج دوں، پراسیکیوٹر صاحب آپ بتائیں اس کیس میں کیسے شناخت پریڈ ہو سکتی ہے۔
پاکستان
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی بات چیت کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون اور روابط کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی آمد سے قبل بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا 68 رکنی وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا تھا جس میں بیلاروس کے وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور سربراہ ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل تھے جبکہ بیلاروس کی 43 نمایاں کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں۔
بیلاروس کے وفد کا دورہ ایسے موقع پر ہورہا ہے جب تحریک انصاف نے احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے جس کے نتیجے میں حکام نے سرکاری عمارتوں اور سفارتی انکلیو پر مشتمل اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کررکھا ہے۔
اتوار کو بیلا روس کے وفد کے استقبال کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی کوشش کرنے والے تمام مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف کو عوام کو درپیش مشکلات کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں اور انکی املاک کے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے۔
ٹیکنالوجی
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں۔
ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں یہ دعویٰ کیا کہ وہ وِلن کو شکست دینے کے لیے اپنی امتیازی طاقت کا استعمال کریں گے۔
ایلون مسک کی مضحکہ خیز پوسٹ نے تصوراتی سپر ہیروز کے حریفوں کو بھی مخاطب کیا۔ زبانی کلامی تبصرے میں انہوں نے بیٹ مین کے دشمن جوکر پر طنز کیا، "اوہ، تم اپنے آپ کو 'جوکر' کہتے ہو؟ پھر تم لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے؟ کتنی عجیب بات ہے۔
ایلون مسک نے آئرن مین سوٹ میں اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں ولن کو شکست دینے کے لیے اپنے ممتاز ہونے کی طاقت کا استعمال کروں گا!" اوہ آپ اپنے آپ کو "جوکر" کہتے ہیں، پھر آپ ایک لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے! یہ کتنی عجیب بات ہے۔
اس تصویر نے ایکس پر مزاحیہ میمز کو جنم دیا ہے۔ صارفین نے مسک کو اگلے آئرن مین کے طور پر تصور کیا اور مذاق کے ساتھ انہوں نے لکھا، "Irony Man: Meme War جلد ہی تھیٹرز میں آرہا ہے۔
ایک اور صارف نے مسک کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ تو آپ نے کونسا لطیفہ سنا دیا، آپ نے کبھی کوئی مضحکہ خیز لطیفہ نہیں سنایا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
ٹیکنالوجی 13 گھنٹے پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
کھیل 15 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج