جی این این سوشل

تجارت

کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 650 پوائنٹس کی کمی

روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ  میں 650 پوائنٹس کی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ پرمنفی اثرات ہیں۔ ہنڈریڈ انڈیکس 650 پوائنٹس کی کمی سے 63170 پوائنٹس تک گرگیا۔

اسٹاک بروکرزکاکہنا ہےکہ غیرملکی سرمایہ کارمسلسل شیئرزفروخت کررہے ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شیئرز کی فروخت بھی مندی کی وجہ قرار دئیے جارہے ہیں، اسٹاک بروکرزکاکہنا ہےکہ سیاسی تصادم اورانتخابی ماحول گرم ہونے سے سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔

دوسری جانب روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈالرانٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 9 پیسےسستا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسےکا ہوگیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 59 پیسے کا تھا۔

 

تفریح

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم ’ویر زارا‘ 20 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ 

2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی کہانی ایک ہندوستانی اور پاکستانی کے درمیان محبت کی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، ہیمامالنی اور رانی مکھرجی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

'ویر زارا نے ریلیز کے وقت باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی اور دنیا بھر میں 97 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویر زارا کو 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ شاہ رخ خان کے مداح اس فلم کو دوبارہ بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکمرانوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا، حافظ نعیم

حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا ہے جبکہ آئی پی پیز کو ہر طرح کی سہولیات دی جا رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکمرانوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا، حافظ نعیم

لاہور : جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معدنی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن حکمران طبقے کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا۔ حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا ہے جبکہ آئی پی پیز کو ہر طرح کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت پاکستان کی سب سے مؤثر سیاسی جماعت ہے اور وہ ملک میں سیاسی خلا کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو پاکستان کے مستقبل سے مایوس نہیں ہونے دیگی اور انہیں ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں معدنی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن حکمران طبقے کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں موجود تمام فرقوں کا احترام کرتی ہے اور خواتین کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایک نئی سیاسی ثقافت پیدا کرنا چاہتی ہے اور وہ اس کے لیے نوجوانوں سے تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں موجود مافیا کے خلاف جدوجہد کرے گی اور عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے کام کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی وفد کی ملاقات، پانچ ہزار الیکٹر ک بسوں کے پراجیکٹ کا جائزہ

پنجاب میں بلٹ ٹرین،میٹروبسیں اورہر ضلع میں الیکٹر ک بسیں چلانا چاہتے ہیں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  سے چینی وفد کی ملاقات، پانچ ہزار الیکٹر ک بسوں کے پراجیکٹ کا جائزہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کی وہیکل کمپنی چونگ اوئنگ سی آر آر سی ہینگ ٹونگ کے چیئرمین لیو جونہوا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں پنجاب بھر میں پانچ ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ایک ہزارالیکٹرک بسوں سے پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔پانچ سال میں بڑے شہروں میں ”اینڈ ٹو اینڈ“گرین ٹرانسپورٹ سسٹم لانچ کیا جائے گا۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ چین ہر شعبہ ہائے زندگی میں لیڈ کررہا ہے،تعاون اورمہارت سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔بڑے شہروں کے عوام کے لئے مکمل گرین ٹرانسپورٹ سسٹم چاہتے ہیں۔ٹریفک جام بہت بڑا مسئلہ ہے،ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے۔لوگ تیزی سے الیکٹر ک وہیکل کی طرف راغب ہورہے ہیں۔چین کی مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔لاہور میں چینی ٹرانسپورٹ  کمپنیز کو خوش آمدید کہیں گے اوربھرپور معاونت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلٹ ٹرین،میٹروبسیں اورہر ضلع میں الیکٹر ک بسیں چلانا چاہتے ہیں۔شہبازشریف نے اورنج لائن اورمیٹروبس سسٹم کا میابی سے لانچ کیا۔لاہور کے بہت سے ایریاز میں ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔پنجاب کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مکمل طورپر ری ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں۔ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، بس سٹاپ اورچارجنگ سسٹم اوردیگر سہولتیں چاہتے ہیں۔چین جیسے ملک سے دوستی خوش بختی کے مترادف ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll