جی این این سوشل

جرم

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو گرام آئس برآمدکی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیوں میں 592 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 7 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 64 آئس کیپسولز برآمدکیے گئے ۔ گاہی چوک کوئٹہ کے قریب ملزم سے 284 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔

کچلاک پشین میں خالی مکان سے 150 کلو گرام افیون اور 150 کلوگرام مارفین برآمدکی گئی ۔اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم سے 4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔جی ٹی روڈ اٹک کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ بنو بائی پاس کوہاٹ کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔

موٹر وے اسلام آباد کے قریب ایک خاتون سے 500 گرام ہیروئن اور 350 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے کہاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیاہے۔

 

پاکستان

اپوزیشن لیڈر کا 7 ستمبر کو ختم نبوت پر خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ

 اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اس ایوان میں احسن اقبال اور حنیف عباسی نے بات کی، این آر او بانی چیئرمین نے کبھی نہیں مانگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن لیڈر کا 7 ستمبر کو ختم نبوت 
 پر خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ

 اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7 ستمبر کو ختم نبوت کے حوالے سے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس ایوان نے قانون منظور کیا، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا، 7 ستمبر کو اس سے متعلق خصوصی اجلاس بلایا جائے ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اخبار میں خبر چھپی ہے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اس سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی بنانی چاہئے۔

 اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اس ایوان میں احسن اقبال اور حنیف عباسی نے بات کی، این آر او بانی چیئرمین نے کبھی نہیں مانگا۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی چیئرمین کے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب لڑنے پر کہا کہ یہ 800 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کوئی ایسی شخصیت چانسلر بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہمارے اراکین کو پاکستان تحریک انصاف کا رکن ڈکلیئر کریں اسپیکر صاحب اس پر بتائیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ

عالمی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ

 ہمسائیہ ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ ،وزارت داخلہ نے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق افغانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دھماکہ ہوا ہے .

عالمی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے لیکن افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین کنی نے میڈیا کو بتایا کہ  تاحال دھماکے کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتا اس لیے تاحال جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی ملاقات

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی  ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی ہے۔   

ملاقات کےدوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا  پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ،پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ۔ 

انہوں نے کہا پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ، پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔  

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران  بھی موجود تھے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll