جی این این سوشل

دنیا

برازیل میں چھوٹے طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

طیارہ میں زمین پر گرنے سے پہلے ہوا میں ہی آگ لگ گئی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برازیل میں چھوٹے طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برازیلیا: جنوب مشرقی برازیل میں طیارہ حادثہ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔عالمی ادارہ ابلاغ کے مطابق کی برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس گیریس کے دیہی علاقے ایتاپیوا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارئ میں سوار 7افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاست کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ محکمہ کی ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہوائی جہاز میں2 دیگر افراد بھی سوار ہو سکتے ہیں لیکن ان کا ابھی تک ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین نے برازیل کے گلوبو نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ طیارہ میں زمین پر گرنے سے پہلے ہوا میں ہی آگ لگ گئی تھی۔

رہائشیوں کے مطابق حادثے کے وقت طیارہ بارش اور ہوا کے ساتھ طوفان میں گر کر ہچکولے کھا رہا تھا جس کے بعد وہ پہاڑی علاقے میں درختوں کے درمیان گر گیا ۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے ملبے کے قریب سے بدقسمت مسافروں کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں ۔

پاکستان

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی ملاقات

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی  ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی ہے۔   

ملاقات کےدوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا  پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ،پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ۔ 

انہوں نے کہا پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ، پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔  

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران  بھی موجود تھے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب کی ترقی کیلئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب کی ترقی کیلئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے صوبہ پنجاب کی مجموعی ترقی اور عوامی ریلیف کے لیے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے اور عوام کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور ان کا ساتھ دینے کا یقین دلایا۔

دونوں جماعتوں نے مل کر کسانوں، نوجوانوں اور دیگر طبقات کی بہتری کے لیے مختلف سکیموں پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ، حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور عوام کو سولر سسٹمز فراہم کرنے کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

دونوں جماعتوں نے صوبے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جدید آئی ٹی نظام کو فروغ دینے کے لیے بھی تعاون کا عہد کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور حیدر گیلانی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے مفادات کے لیے تمام جماعتوں کا اتحاد اور تعاون بہت ضروری ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے لیکن مل کر عوامی مسائل کو حل کرنے پر ہم سب متفق ہیں۔ علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے جو فارمولا طے کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کرکے ہی اتحادی حکومت عوام کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ  جاری ہے، بارش کے باعث  سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ متعدد علاقوں کی بجلی بھی غائب ہوگئی ہیں ۔   

تفصیلات کےمطابق گلبرگ ،جیل روڈ ، مال روڈ ، گارڈن ٹاؤن ، ریگل چوک، مزنگ ،باغبانپورہ ،کیولری انڈرپاس، نیو کیمپس، اچھرہ، رحمان پورہ ،مسلم ٹاؤن ،وحدت کالونی ،اقبال ٹاؤن ،ٹھوکر نیاز بیگ ،علی ٹاؤن ،رائے ونڈ میں تیز بارش ، بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔  

فرخ آباد ،سٹی سب ڈویژن ،قرطبہ چوک، شاد باغ،مزنگ ،نابھہ،لکشمی چوک ،شیرانولہ کے اطراف  بھی بارش  کا سلسلہ جاری ہے، سبزہ زار، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈکےاطراف، کوٹ لکھپت،ٹاؤن شپ،پنڈی سٹاپ،ماڈل ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ  میں  بھی بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔   

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہناہے  مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ ہیں، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،تمام افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہے، تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو مکمل کلیئر رکھنے کی ہدایات  دی گئیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات تمام مون سون ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف و مشینری متحرک رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔  

دوسری جانب ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد   کا کہنا ہے موٹروے ایم 2 ،3، اور لاہور سیالکوٹ ،ایم 2پر ٹھوکر، کوٹ عبدالمالک، فیض پور اور شیخوپورہ ،ایم 3 پر لاہور سے جڑانوالا  اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔  

ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ ڈرائیونگ پر آگہائی مہم جاری ، بارش کے باعث روڈ پر پھسلن موجود ہے ، بارش کے دوران ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط سے گاڑی چلائیں ،تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll