لیورپول کی ٹیم تاحال 48 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے


لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔
انگلش پریمیئر لیگ(ای پی ایل) میں (کل)بدھ کو مزید 5 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ ناٹنگھم فاریسٹ اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائر میں کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں فلہم اور ایورٹن کی ٹیمیں کریون کاٹیج، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ لوٹن ٹائون اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ کرسٹل پیلس اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ کل (بدھ) کے پانچویں اور آخری میچ میں آسٹن ولا اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں ولا پارک، برمنگھم کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ لیورپول کی ٹیم تاحال 48 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 7 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 6 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 5 گھنٹے قبل

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 42 منٹ قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 3 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 19 منٹ قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل