جی این این سوشل

پاکستان

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق حکومتی اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق حکومتی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی۔ عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق حکومتی اپیل سماعت کیلئے منظور
شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق حکومتی اپیل سماعت کیلئے منظور

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق حکومتی اپیل پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے یکطرفہ فیصلہ دیا، شہباز شریف کا بطور اپوزیشن لیڈر احترام کرتے ہیں، مگر قانون سب کیلئے برابر ہے، مسئلہ کسی کے بیرون ملک جانے کا نہیں، عدالتی طریقہ کار کا ہے، جس رفتار سے عدالت لگی اور حکم پر عملدرآمد کا کہا گیا وہ قابل تشویش ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومتی اداروں نے اقدام کیا، بادی النظر میں حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کی۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا شہباز شریف کی دراخواست پر ہائی کورٹ کی 7 مئی کی مہر لگی ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا مہر کے حساب سے تو درخواست دائر بھی اسی دن ہوئی جب حکم دیا گیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اتنی جلدی میں سارا کام کیسے ہو سکتا ہے ؟ انتہائی ارجنٹ درخواست پر چیف جسٹس کی باقاعدہ تحریر ہوتی ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ شہباز شریف نے ہائی کورٹ سے درخواست واپس لے لی ہے، درخواست واپس ہونے پر وفاق کی اپیل کیسے سنی جا سکتی ہے ؟ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست واپس لینے کے حکم میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا، شہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست زیر التواء ہے، توہین عدالت درخواست کے ذریعے بیرون ملک روانگی کے فیصلے پر عمل کرایا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔

پاکستان

صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے  استعفیٰ دے دیا

حامد رضاقومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے  استعفیٰ دے دیا

پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی سے مستفعی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے سے پارٹی قیادت کو  آگاہ کر دیا ہے، اوروہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں  مگر اس کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے بعد کریں گے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف  کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفی کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پرحملےجاری،مزید 78 لبنانی شہید

اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جس میں 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پرحملےجاری،مزید 78 لبنانی  شہید

اسرائیلی فوج کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پرحملےجاری ہیں جس میں مزید 78 لبنانی شہری شہید  ہوگئے۔

لبنان کی فوج نے اسرائیلی افواج پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جس میں 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں میں لبنان میں مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی افواج نے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جمعرات کو ہونے والے حملوں میں کم از کم 42 افرادشہید ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج  نے نصیرات میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں 9 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ نصیرات میں ہی دوسرے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور الجزیرہ کا کیمرامین زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں جاری حملوں کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 44 ہزار 330 فلسطینی شہید اورایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

ادھر یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

اس کےعلاوہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد ایک  انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے لیکن ہم حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا کی سرپرستی میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے مطابق اسرائیل 60 روز میں جنوبی لبنان سے اپنی فورسز کو واپس بلائے گا اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول علاقے کا کنٹرول لبنانی حکومت سنبھالے گی، معاہدے کے مطابق حزب اللہ اپنے جنگجو اور اسلحے کو دریائے لطانی سے ہٹائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےپاکستان کو 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

رقم موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھیجی گئی، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےپاکستان کو 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھیجی گئی۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500ملین ڈالرکی آمد سے رواں ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll