جی این این سوشل

پاکستان

وزیر مذہبی امور کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ اس سال وقت سے پہلے تمام امور کو بہترین انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر مذہبی امور کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جمعرات کو پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے یہاں ملاقات کی ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان آئندہ حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے کئی نکات زیر بحث آئے۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ اس سال وقت سے پہلے تمام امور کو بہترین انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی عازمینِ حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکیں گے۔ وزارت آئندہ ہفتے عازمینِ حج کی جامع تربیت اور بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی۔

اس سال پاکستانی حجاج کی سہولت کیلئے کئی منفرد اور مثالی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بہترین خدمات کی فراہمی پر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے تین ممالک میں پاکستان حج مشن کی شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مذہبی امور انیق احمد کی جانب سے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہیں

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 66 فلسطینی شہید

عالمی رہنماؤں نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور کشیدگی کو کم کرنے اور اس خدشے کے پیش نظر کہ اس سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ چھڑسکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 66 فلسطینی شہید

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ادھر ترکئے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکئے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں مداخلت کرسکتا ہے جس پر اسرائیلی حکام کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

دوسری طرف اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر ایک راکٹ حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور نوجوان افراد کے جنازوں کیلئے ہزاروں لوگ جمع ہیں۔

عالمی رہنماؤں نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور کشیدگی کو کم کرنے اور اس خدشے کے پیش نظر کہ اس سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ چھڑسکتی ہے۔

لبنان نے شدید بڑھتی کشیدگی سے خبردار کیا ہے جو علاقائی تنازعے کا باعث بن سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ آف نیشنز کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ

آفات کے تمام مراحل کے دوران، خاص طور پر آفات سے پہلے کے مرحلے میں تیاری اورآفات کے بعد موثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ آف نیشنز کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ

کامن ویلتھ آف نیشنز کی سیکرٹری جنرل محترمہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پیر کے روزاین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے معزز مہمان کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار اور لائحہ عمل کے بارے تفصیلاً آگاہ کیا، جہاں متعدد سیٹلائٹ فیڈز، سافٹ ویئر ایپلی کیشنز، اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا بھر پور انداز میں فائدہ اٹھا یا جا رہا ہے۔

یہ وسائل نہ صرف این ای او سی کو ایک نیشنل کامن آپریٹنگ پکچرکی تشکیل میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ خطرے کی تشخیص، قبل از وقت وارننگ سسٹم، خطرے سے متعلق معلومات اور تیاری کی حکمت عملی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

این ڈی ایم اے ٹیم نے اس دوران آپریشنل طریقہ کار اورآفات سے نمٹنے کے شعبہ میں این ڈی ایم اے کے مرکزی کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز،متعلقہ وزارتوں، محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول ملکی اور بین الاقوامی فلاحی اداروں کے درمیان تعاون میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آفات کے تمام مراحل کے دوران، خاص طور پر آفات سے پہلے کے مرحلے میں تیاری اورآفات کے بعد موثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے آنے والے COP-29ایونٹ کی تیاریوں کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

سکریٹری جنرل سکاٹ لینڈ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اوراین ای سی کے قیام کے لیے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک ججز حلف لے لیا

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو ایک ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک ججز حلف لے لیا

اسلام آباد: جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک ججز حلف اٹھا لیے۔

جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹارڈ مظہر عالم میاں خیل کی حلف برداری کی تقریب آج سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیے۔

 حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور عدالتی عملے نے شرکت کی جبکہ سینئر وکلاء اور ایڈہاک ججز کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو ایک ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے دونوں ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll