انہوں نے چین کی مثال دی جس نے صحت اور تعلیم پر سرمایہ کاری کرکے 500 ملین لوگوں کو غربت سے نکالا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بزنس چیمبرز پر زور دیا ہے کہ وہ کاروباری خواتین کی بینکوں سے کم شرح سود پر قرض حاصل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کریں اور اپنی صنعتوں میں افرادی قوت کے لیے مزید خواتین ورکرز کی خدمات حاصل کریں۔ وہ جمعرات کو یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی خواتین اور نوجوان کاروباری شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بینکوں نے کاروباری خواتین کے لیے کم شرح سود پر کاروباری قرضے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ خواتین کو پارلیمنٹ میں زیادہ نمائندگی دی گئی جس سے انہیں فیصلہ ساز کے طور پر مسائل حل کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ارکان پارلیمنٹ کو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے اور بینکوں سے مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، جو پانچ فیصد شرح سود پر 1.5 ملین روپے کا قرض دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیالکوٹ میں فٹ بال کی صنعت کی طرح ہراسانی سے پاک ماحول اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے تاکہ ان میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ اسی طرح خصوصی افراد کو بھی مزید ملازمتیں دی جانی چاہئیں کیونکہ معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی بہتری بالآخر معاشرے میں مزید خوشحالی اور ترقی کا باعث بنتی ہے۔
صدر مملکت نے خواتین ملازمین کی تعداد بڑھانے پر بینکوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ خواتین کو ملازمت دینے کی وجہ یہ ہے کہ وہ زیادہ موثر، قابل اعتماد اور اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور پرائیویٹ بینکوں میں 20 سے 40 فیصد ملازمین خواتین ہیں، اسی طرز پر کاروباری چیمبرز کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے ممبرز کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ کام کی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ خواتین کی خدمات حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایک متبادل حل کے طور پر مساجد کو اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم دینے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، اسی طرح مساجد سے بنیادی صحت کے مراکز کے طور پر بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کی وبا سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کے لحاظ سے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہے، اس کامیابی کی وجہ بروقت اقدامات اور سمارٹ حکمت عملی کے تحت کاروبار کو مکمل طور پر بند نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ تھا۔
انہوں نے چین کی مثال دی جس نے صحت اور تعلیم پر سرمایہ کاری کرکے 500 ملین لوگوں کو غربت سے نکالا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں 20 ملین سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، پاکستان کو ان بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے کے لیے مزید 50 ہزار اسکولوں کی ضرورت ہے لیکن اس کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بہت سال اور رقم درکار ہوگی۔

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 11 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 11 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 8 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 14 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 13 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 9 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 14 گھنٹے قبل