جی این این سوشل

دنیا

ترکیہ کی افغانستان کے اتاترک ہسپتال کو طبّی سامان کی امداد

ہسپتال کی تعمیر افغانستان حکومت کی طرف سے شروع کی گئی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترکیہ کی افغانستان کے اتاترک ہسپتال کو طبّی سامان کی امداد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کابل: ترکیہ نے افغانستان کے اتاترک ہسپتال کو طبّی سامان کی امداد فراہم کی ہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق ترکیہ تعاون و ترقیاتی ایجنسی (ٹی آئی کے اے)کے کابل آفس کی طرف سے50 بستروں، 10 مانیٹروں، 1 عدد ڈی سی۔40 مائنڈری الٹراساونڈ مشین اور مختلف قسم کا طبّی سامان ہسپتال کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہسپتال کی تعمیر افغانستان حکومت کی طرف سے شروع کی گئی تھی لیکن بعض امکانات کی عدم موجودگی کی وجہ سے تعمیر مکمل نہیں ہو سکی تھی۔

2001 میں ترکیہ کے تعاون سے تعمیر مکمل ہوئی اور ہسپتال نے اتاترک بچوں کے ہسپتال کے نام سے خدمات کا آغاز کر دیا تھا۔

پاکستان

24گھنٹوں کے دورا ن ملک کے پیشتر شہروں میں بارش کا امکان

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84فیصد رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

24گھنٹوں  کے دورا ن ملک کے پیشتر  شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں و گر ج چمک کے سا تھ مزید بارش کی توقع ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہورکے مختلف علاقوں قر طبہ چوک، لکشمی چوک، جیل روڈ، پا نی والا تالاب ،جوہر ٹائون، ٹائون شپ، ٹھوکر نیاز بیگ، ڈیفنس روڈ، ڈیوس روڈ، مغلپورہ، گوالمنڈی،اچھرہ، مسلم ٹائون، گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون، ہربنس پورہ، اسلام پورہ اور بند روڈ پر خوب بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار اور حبس میں کمی واقع ہو ئی تا ہم نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث بجلی فراہمی معطل ہوگئی، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان کے مطابق صوبہ کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی مو سلادھاربارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح90فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں ریونیو سوسائٹی میں102، یو ایم ٹی95،سید مراتب علی روڈ پر142،ٹھو کر نیا ز بیگ85، لاہور امریکن سکول127، یو ایس قونصلیٹ 165، سی آر پی آفس 117،عسکری ٹین 103اور شا ہراہ قائداعظم پر85 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا

اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کے تحت تعطیلات بڑھائی گئی ہیں۔ تعلیمی ادارے 4 اگست تک بند رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا

وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کے تحت تعطیلات بڑھائی گئی ہیں۔ تعلیمی ادارے 4 اگست تک بند رہیں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں 5 اگست سے بحال ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستانی قالین صنعت اکتوبر ایکسپو میں دنیا بھرکے تاجروں کا مرکز ہوگی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی قالین صنعت اکتوبر ایکسپو میں دنیا بھرکے تاجروں کا مرکز ہوگی

لاہور: پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا کہ پاکستان کی جدوجہد کرنے والی قالین کی صنعت کے لیے ایک انتہائی ضروری شاٹ میں دنیا بھر سے خریداروں نے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اس اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والا ہے اور ہم اس میگا ایونٹ کو فتح سے ہمکنار کرنے کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور دیگر متعلقہ اداروں سے تعاون کے منتظر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر چیئرپرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی ٹی آئی) اعجاز الرحمان، ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبداللطیف ملک، سینئر رہنما ریاض احمد، میجر (ر) اختر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نذیر، شاہد حسن شیخ، سعید خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران، شرکاء نے بین الاقوامی نمائش کے لیے جاری تیاریوں کا مکمل جائزہ لیا، جس میں غیر ملکی خریداروں کے ساتھ بات چیت اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں اپ ڈیٹس شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll