جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمشنر نے 8 فروری کو انٹرنیٹ بند ہونے کا امکان مسترد کر دیا

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، سکندر سلطان راجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمشنر نے 8 فروری کو انٹرنیٹ بند ہونے کا امکان مسترد کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کے تمام امکانات کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ای سی پی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

سکندر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا رہا ہے، پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، اگر انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) آف لائن کام کرے گا۔

واضح رہے کہ سکندر نے کل (جمعرات) الیکشن کمیشن آفس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

پاکستان

جماعت اسلامی کا دھر نا تیسرے روز میں داخل

جماعت اسلامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کردیا گیا ہے بطور ناشتے میں نان اور چائے فراہم کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کا دھر نا تیسرے روز  میں داخل

جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف راولپنڈی لیاقت باغ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ بارش کے باعث کارکنان میٹرو اسٹیشن اور قریبی مساجد میں پناہ لینے پر مجبورہوگئے ہیں۔

جماعت اسلامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کردیا گیا ہے بطور ناشتے میں نان اور چائے فراہم کی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ساڑھے گیارہ بجے پریس کانفرنس کریں گے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی کی آج شام لیاقت باغ پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے، لیاقت باغ چوک پر جلسہ کیلئے اسٹیج کی تنصیب کا عمل جاری ہے، دھرنے کے شرکا مری روڈ اور لیاقت باغ کے اندر موجود ہیں۔

گزشتہ رات حکومتی مذاکراتی وفد کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، اور دونوں  کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مزاکرات آج متوقع ہیں، جبکہ جماعت اسلامی نے مذاکرات کو گرفتار کارکنان کی رہائی سے مشروط کررکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

مریم نوا ز کا ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار

وزیراعلی نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ مفت تشخیص کی سہولیات بھی دستیاب ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نوا ز کا ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار

پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہیپاٹائٹس کے خلاف جدوجہد میں عوامی آگاہی اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

آج ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار کیا۔

انہوں نے زوردیا کہ آلودگی سے پاک ماحول اور پینے کے صاف پانی سے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

وزیراعلی نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ مفت تشخیص کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ہیپاٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔رواں سال کا عنوان '' یہ عمل کرنے کا وقت ہے،،رکھا گیا ہے۔

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس سے متعلقہ بیماریوں سے ہرتیس سکینڈز میں ایک ہلاکت کے تشویشناک اعدادوشمار کے بعد عملی اقدامات کے اس مطالبے کو تقویت ملتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll