Advertisement
پاکستان

سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست فیصلہ محفوظ

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 2nd 2024, 7:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی، سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

این اے 128 کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے معاملے پر رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی۔ سلمان اکرم راجہ کے وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوایا.

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم بیلٹ پیپرز کی تبدیلی یا الیکشن کا التواء نہیں چاہتے، سلمان اکرم راجہ نے صرف آذاد حیثیت کو چیلنج کیا ہے، ہم بیلٹ پیپرز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں چاہتے، الیکشن کمیشن صرف فارم 33 میں ترمیم کر کے آذاد حیثیت ختم کرے۔

ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ رول 94 کے مطابق سیاسی جماعت وہ ہے جس کو انتخابی نشان الاٹ کیا ہو، پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا اور سپریم کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا، الیکشن کمیشن ایکٹ میں رول 94 میں ترمیم نہیں کرسکتا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت الیکشن کمیشن کی تجاٹرڈ جماعتوں میں شامل ہے، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی کا نام شامل ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کیا آپ چاہتے ہیں پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیں؟ جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو تحلیل کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ سرٹیفکیٹ کے بغیر اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی وجود نہیں ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی توثیق کی، الیکشن کمیشن نے صرف پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھینا، باقی سب حقوق ہے۔

وکیل سمیر کھوسہ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، اگرالیکشن کمیشن نے رجسٹریشن ختم کرنی تھی توبلے انتخابی نشان فیصلے میں کردیتی۔

ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار دورانی نے کہا کہ آپ سپریم کورٹ جائیں وہاں یہ مدعا رکھیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ نہیں ٹھیک ہے ان کو دلائل دینے دیں، آپ بھی بار بار اپنے دلائل دہرارہے ہیں، جس پر وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ میں دلائل دہرا نہیں رہا، بینچ کے سوالوں کے جواب دے رہا ہوں، الیکشن رولز الیکشن کمیشن کے بنائے ہے آپ ہی معاملہ دے سکتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ریکارڈ پر ہے کہ پی ٹی آئی کا پی ٹی آئی نظریاتی کے ساتھ الائنس ہے؟ الیکشن کمیشن نے کسی سیاسی جماعت کو الائنس کرنے سے نہیں روکا۔ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین نے میڈیا پر الائنس سے متعلق اظہار لاتعلقی کیا۔

سکندر سلطان راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امیدواروں نے پہلے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جمع کرایا، پی ٹی آئی کا اگر الائنس ہوا تھا تو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی نظریاتی کا ٹکٹ جمع کراتے، ایک پارٹی کا ٹکٹ جمع کرواکر کسی دوسری سیاسی جماعت کا ٹکٹ جمع نہیں کرایا جاسکتا، سیاسی اتحاد کے لیے الیکشن کمیشن سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Advertisement
آئی ایم ایف  : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول

  • 4 hours ago
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

  • 6 hours ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں

پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں

  • 6 hours ago
سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک

  • 7 hours ago
بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی  مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار  دے دیا

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا

  • 7 hours ago
صدر مملکت  کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت

  • 7 minutes ago
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف  کا سیکرٹری جنرل  سے ٹیلیفونک رابطہ

مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ

  • 3 hours ago
پاک بھارت کشیدگی میں  حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی  زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر

پاک بھارت کشیدگی میں  حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر

  • 6 hours ago
وزیرِ اعظم  کا   پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ  ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں

وزیرِ اعظم کا   پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں

  • 6 hours ago
سعودی عرب  کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم 

سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم 

  • 7 hours ago
کوئٹہ میں  پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا

کوئٹہ میں  پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا

  • 7 hours ago
سندھ طاس معاہدے کی معطلی  :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا

سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا

  • an hour ago
Advertisement