جی این این سوشل

علاقائی

نادراکے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اغواء

اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نادراکے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ  اغواء
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو اسلام آباد میں اغواء کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ مبینہ طور پر اغواء ہوگئے۔ نادرا کے افسر کے اغواء کا مقدمہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں تعینات مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میرا بھائی کل رات 9 بجے گھر سے نکلا لیکن ابھی تک واپس نہ آیا، میرے بھائی نے کال کی لیکن اس کی آواز سے وہ گھبرایا ہوامحسوس ہوا۔

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ نجیب اللہ نے کال پر بتایا کہ مجھے کسی نے بٹھایا ہوا ہے اور پھر ان کا فون بند ہوگیا۔

مدعی نے شک ظاہر کیا ہے کہ نجیب اللہ کو کسی نے اغواء کرلیا ہے۔

پاکستان

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئیں

پاکستان کی جانب سے یورپ کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستان کی جانب سے یورپ کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستان کی قیادت، کابینہ کے ارکان، نوجوانوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔

سیکرٹری جنرل اپنے دورے کے دوران 2022 کے تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کریں گی۔ ان کے دورے کے دوران، دونوں فریقین پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے، جن میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

امریکی صدر باراک اوباما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ نومبر میں کملا ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیمو کریٹس کی نئی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق باراک اوباما نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ رواں ہفتے کے شروع میں مشعل اور انہوں نے اپنی دوست کملا ہیرس کو فون کیا اور بتایا کہ ان کے خیال میں وہ امریکا کی ایک زبردست صدر ثابت ہوں گی،ان کے لیے ہماری مکمل حمایت ہو گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ نومبر میں کملا ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ بھی ہمارے ساتھ اس کوشش میں شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے لیے سابق صدر باراک اوباما کی حمایت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے قبل صدر جو بائیڈن کی حمایت بھی کملا ہیرس کو حاصل ہے۔ اوباما کی حمایت سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم تیزی سے آگے بڑھے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  چاردہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll