Advertisement
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی

 پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا، ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 2nd 2024, 8:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان تحریک انصاف کے  انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے تاریخ کا اعلان کئے جانے کے اگلے ہی دن انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کیا ، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔

پارٹی ممبران نے بھی عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست کی۔  پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کئے گئے ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی توجہ عام انتخابات سے ہٹ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت انتخابات 5 فروری پیر کو منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔

Advertisement
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • ایک دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • ایک دن قبل
Advertisement