جی این این سوشل

پاکستان

آزادانہ، منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح تیار: سولنگی

ووٹرز کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آزادانہ، منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح تیار: سولنگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا: "جمعرات کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے سب کچھ تیار ہے"۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت پہلے دن سے ہی اس بات پر قائم ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی طرف سے طے شدہ تاریخ پر انتخابات ہوں گے۔

نگراں وزیر نے مزید کہا کہ جمعرات کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے وافر وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ حکومت نے پولنگ کے دن پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔

دنیا

ایران میں شدید گرمی کی لہر، سرکاری دفاتر میں تعطیل

ایران میں پچھلے کئی دنوں سے پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے زندگی کو سخت متاثر کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں شدید گرمی کی لہر، سرکاری دفاتر میں تعطیل

ایران میں شدید گرمی کے باعث حکومت نے سرکاری دفاتر کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ایران میں شدید گرمی نے زندگی کو سخت مشکل بنا دیا ہے۔ ایران میں پچھلے کئی دنوں سے پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے زندگی کو سخت متاثر کیا ہے۔ ملک کے کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

اس گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں 225 افراد کو شدید گرمی سے متاثر ہو کر ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایرانی حکومت نے آج اتوار کو ملک بھر میں سرکاری دفاتر اور بینکوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ہنگامی خدمات کے ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

شدید گرمی کے باعث توانائی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایرانی حکومت نے ہفتے کے کام کے اوقات کو نصف کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ امید ہے کہ یہ صورتحال جلد ہی معمول پر آئے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

تل ابیب : اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر واقعے فٹبال میدان پر راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور نوعمر افراد ہیں۔

بی بی سی نے کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا لیکن حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے شمالی اسرائیل میں ”مجدل شمس کے واقعے سے کسی بھی تعلق“ کی تردید کی ہے اور گروپ کے ملوث ہونے کے تمام الزامات مسترد کر دئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے،چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھنے اور 10+3 میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے،چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے وینٹیانے میں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 10+3 تعاون منصوبہ بندی کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے، علاقائی اقتصادی انضمام میں پیش رفت جاری ہے، مالی اور غذائی تحفظ کا تعاون گہرا ہوتا جا رہا ہے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون میں توسیع جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے، جغرافیائی سیاسی صورتحال پیچیدہ ہے، مستحکم ترقی کا مطالبہ مضبوط ہوا ہے اور چیلنجز سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھنے اور 10+3 میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll