ایمرجنگ پلیئرز کو ٹاپ پلیئرز کے ساتھ وقت گزارنے اور ایکسپوزر ملنے سے کافی فائدہ ہوتا ہے، مصباح الحق
ٹی ٹوینٹی کی وجہ سے ون ڈے کی کشش کم ہوجائے گی، سابق کپتان


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور زیڈ کے بی سندھ پریمئیر لیگ کی فرنچائز حیدرآباد بہادرز کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ زیڈ کے بی سندھ پریمئیر لیگ (ایس پی ایل ) میں سندھ کے ایمرجنگ پلیئرز کا ہونا بہت مفید ہے، ٹاپ پلیئرز کے ساتھ وقت گزار کر اور ایکسپوزر ملنے سے کافی فائدہ ہوتا ہے، اس قسم کے ٹورنامنٹ نوجوان پلیئرز کو اعتماد دینے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں گذشتہ شب سندھ پریمئیر لیگ کے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اب سب کی دلچسپی مختصر فارمیٹ کی طرف آگئی ہے، پلیئرز کیلئے بھی لیگز مالی طور پر پرکشش ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کبھی ختم نہیں ہوگی، ٹی ٹوینٹی کی وجہ سے ون ڈے کی کشش کم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کپتانی دھیرے دھیرے سیکھتا ہے، میرے خیال میں مختلف فارمیٹ میں مختلف کپتان میں کوئی قباحت نہیں، فارمیٹ کے مطابق ذمہ داریاں تقسیم کرنا اچھی بات ہے۔

بلوچستان حکومت کا گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے پرغور
- 6 hours ago

پنجاب اسمبلی: معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ
- 25 minutes ago

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ،پانچ مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار
- 4 hours ago

اقدام قتل کا مقدمہ : بشری ٰ بی بی کے بیٹے موسی مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 3 hours ago

1122 کا کامیاب آپریشن: معذور خاتون سمیت 7 افراد بحفاظت ریسکیو
- 33 minutes ago

ٹڈاپ میگا کرپشن اسکینڈل میں یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری
- 6 hours ago

لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کا شہریوں کے لیے تفریحی سہولتوں پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان
- 3 hours ago

امیتابھ بچن سلمان خان کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے سب سے مہنگے ٹی وی ہوسٹ بن گئے
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل سے لیبیا کے کمانڈر انچیف کی ملاقات، دفاعی تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے پر اتفاق
- 2 hours ago

مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید
- 3 hours ago

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا لاہور گیریژن کا تعلیمی اور معلوماتی دورہ
- 4 hours ago

پنجاب میں 25 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
- 5 hours ago