جی این این سوشل

پاکستان

غیر شرعی نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا

گذشتہ روزاڈیالہ جیل میں  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غیر شرعی نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےعدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کوسات، سات سال قید کی سزا سنادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں غیرشرعی نکاح کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ 

جج قدرت اللہ نے مختصرفیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کا بھی حکم دیا ، سینیئرسول جج نے تین بج کرچالیس منٹ پر فیصلہ سنایا۔ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی اس موقع پرموجود تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روزاڈیالہ جیل میں  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

 

کھیل

پیرس اولمپکس 2024 ، آسٹریلیا 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا نمبر چین کا ہے جس نے پہلے دن 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیرس اولمپکس 2024 ، آسٹریلیا 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

پیرس میں جاری اولمپکس 2024 میں آسٹریلیا اب تک پوائنٹس ٹیبل میں 3 گولڈ میڈلز اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اولمپکس کا آغاز ہوتے ہی ایونٹ کے پہلے دن ہی میڈلز کی دوڑ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا نے خواتین کی 4×100 ری لے، خواتین کی 400 میٹر فری اسٹائل اور ویمنز ٹائم ٹرائل میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔

پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا نمبر چین کا ہے جس نے پہلے دن 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ شوٹنگ ایونٹ میں چین نے پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل جیتا جبکہ دوسرا گولڈ نکرونائزڈ تھری میٹر ڈائیونگ کے مقابلوں میں حاصل کیا۔

فہرست میں تیسرا نمبر امریکا اور چوتھا میزبان فرانس کا ہے، دونوں ممالک نے اب تک 1,1 گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ امریکا نے اپنا پہلا گولڈ میڈل مردوں کی 4×100 فری اسٹائل ری لے میں حاصل کیا جبکہ فرانس نے رگبی 7 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

اسی طرح بیلجیئم، جرمنی، جاپان، امریکا، فرانس، قازقستان اور ہانگ کانگ نے بھی ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پیرس اولمپکس میں پہلے دن کا آخری گولڈ میڈل کوریا نے اپنے نام کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شیخ وقاص اکرم کے ہمران پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز تحریک انصاف اور فوج کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں، یہ ملک کے لئے نقصان دہ ہوگا، حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک میں نئے انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ہمارے 45 ایم این ایز پر وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو جس راستے پر لے جارہے ہیں اس سے صرف تباہی ہوگی، خدارا پاکستان کو تباہی سے بچائیں، ملک میں نئے انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔ کچھ نہیں پتہ ہوتا ہمارے لوگوں کو کہاں غائب کیا جاتا ہے، اچھا سلوک نہیں کیا جارہا، پارلیمنٹ کی کیا اہمیت رہ گئی ہے، شیخ اکرم کی والدہ پر بھی مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جو کررہی ہے وہ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، حکومت کو واضح پیغام ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، ان لوگوں کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، کل ہم پارٹی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ایم این ایز پر دباؤ ڈالنے اور حکومت کےکریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہی، ہماری پوری خواہش ہے کہ ملک میں عدم استحکام نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ہمارے 45 ایم این ایز کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی وفاداری تبدیل کریں، اور اس حوالے سے انہیں منسٹریوں اور پیسوں کی آفرز مل رہی ہیں، اگر وہ قبول نہ کریں توان کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لہذا سپریم کورٹ اس پر سوموٹو ایکشن لے کیوں کہ یہ ان کے فیصلے کی توہین ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو میں اپنے سیکریٹری جنرل سے کہتا ہوں کہ اپنی قانونی ٹیم سے کہیں کہ وہ اس معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرے۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ ملک اس طرح چلے گا، 5 اگست کو ہم دو ایشوز پر بڑے بڑے جلسے اور مظاہرے کریں گے، 5 اگست کو عمران خان کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا، دوسرا معاملہ مہنگائی کا ہے، پورے پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اس میں بھرپور شرکت کریں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کو سپورٹ کرتے ہین، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے کیوں کہ اب یہ بل بھرنا عوام کے پاس کی بات نہیں رہی۔ہمارے ارکان، سوشل میڈیا ورکرز کیخلاف کریک ڈاؤن ہو رہا ہے، شہبازشریف اور اس کی بھتیجی کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، ناجائز مقدمات کو ختم کیا جائے، تمام جماعتوں کو اس حکومت کوختم کرنے کے لئے ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔

شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ کیا احتجاج کرنا ہمارا حق نہیں ہے؟ افسر یاد رکھیں اس حکومت نے ہمیشہ نہیں رہنا، ایم این ایز کیخلاف کارروائیوں کو فوری روکا جائے، اگرنہ روکا گیا تو انارکی سے بچ نہیں سکیں گے، موجودہ حکومت نے اکانومی تباہ کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کو تحریک انصاف نے ہرضلع کے اندراحتجاج کیا ہے، ہر ضلع کے اندر ہمارے سیکڑوں ورکروں کو گرفتار کیا گیا، دفعہ 144 کی ایف آئی آر سے تحریک انصاف کے ورکرز کو نہیں ڈرایا جاسکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شبلی فراز کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

رجسٹرار آفس نے شبلی فراز کی درخواست کل پیر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شبلی فراز کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قائد خزب اختلاف شبلی فراز نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

رجسٹرار آفس نے شبلی فراز کی درخواست کل پیر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کل شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

واضح رہے شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں 20 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ عدالتوں نے ان کیسز میں شبلی فراز کی ضمانتیں منظور کی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll