غیرشرعی نکاح کیس میں لگائے گئے الزمات اخلاقیات کے منا فی ہیں ،بیرسٹر گو ہر
بیرسٹر گو ہر نے کہاکہ یہ سب کچھ غیر آئینی و غیر قانونی زبانی طور پراور سیاسی مقاصد کیلئے ہورہا ہے


اسلام آباد : غیر شرعی نکاح کیس میں فیصلے کے ردعمل پر سینئررہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جس طرح کے فیصلے کی توقع کی جارہی تھی وہی ہوا، میں نے جج صاحب سے کہا آپ سے یہ توقع نہیں تھی،یہ ایک ایسا کیس ہے جس کا نہ سر ہے نہ پاؤں، مولوی نے کہا عون چودھری مجھے خود اٹھا کر لائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جج صاحب نے ابھی بھی ججمنٹ پر دستخط نہیں کیے، یہ سب کچھ غیر آئینی و غیر قانونی زبانی طور پراور سیاسی مقاصد کیلئے ہورہا ہے، قانون یہی ہے جج صاحب نے آپکو کاپی دینی ہوتی ہے اور دستخط لینا ہوتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس ججمنٹ کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، ہمیں امید ہے انصاف ملے گا، فیصلے میں جس تقریب کا ذکر کیا گیا وہ تقریب دعا کیلئے ہوئی نکاح کیلئے نہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سزا سنانے میں ججز کو جلدی کتنی تھی سب نے دیکھا، بانی پی ٹی آئی کا ورکروں کیلئے پیغام ہے پرامن رہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میں نے ڈیل نہیں کرنی، ڈیل کرنی ہے تو پاکستان کی ترقی کیلئے کرنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی پی ٹی آئی اب بھی دوسرے سیاستدانوں سے الگ ہیں، تاریخ میں پہلی بار صرف ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو دیکھا گیا، ہمیں الیکشن سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جوسب کے سامنے ہے۔
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 4 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 دن قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 3 دن قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 2 دن قبل

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 گھنٹے قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 2 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 2 دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 3 دن قبل





