الیکشن کمیشن کے مطابق785,060 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کیلئے 19,630 ٹریننگ سیشنز کرائے گئے


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملے کی تربیت مکمل کر لی۔
انتخابی عملے کی تربیت کیلئے مجموعی طور پر 27،676 تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جس میں 3،821 ماسٹر ٹرینرز شریک ہوئے ، تربیتی نشستوں میں شریک ہونے والوں میں 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز 859 ریٹرننگ آفیسرز کے علاوہ پولنگ عملہ شامل تھا۔
تربیتی نشستوں کا یہ سلسلہ 19 نومبر سے 3 فروری تک جاری رہا ، پولنگ عملہ میں تربیت پانے والوں میں 191,526 پریزائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران شامل تھے، ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ آفیسرز کے لیے بھی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔
اس کے علاوہ 785,060 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کیلئے 19,630 ٹریننگ سیشنز کرائے گئے۔
عورت فاونڈیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں کہا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے پی پی پی، جماعت اسلامی، اے این پی، تحریک لبیک، جے یو آئی ایف، بی این پی خواتین کو 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہے، قومی اسمبلی جنرل نشستوں پر ایم کیو ایم نے9.6، مسلم لیگ ن نے 7.8 فیصد، پیپلز پارٹی نے 4.5، جماعت اسلامی نے 4.4، اے این پی نے 3.3 فیصد، ٹی ایل پی نے 0.9، بی این پی اور جے یو آئی ایف نے کسی خاتون کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
الیکشن مینجمنٹ سسٹم کو مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے تقریباً 5،000 افسران اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ریٹرننگ افسران کے ساتھ منسلک کرنے سے پہلے 148 ٹریننگز کرائی گئیں اور انتخابات کے دوران سیکیورٹی فرائض کی بہترین انجام دہی یقینی بنانے کے 1400 ماسٹر ٹرینرز تیار کیے گئے، ماسٹر ٹرینرز نے 503,495 سیکیورٹی اہلکاروں کو ضروری تربیت فراہم کی۔
دوسری جانب عورت فاؤنڈیشن نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروا دی۔
خط میں شکایت کی گئی کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن جماعت اسلامی ٹی ایل پی اور ایم کیو ایم خواتین کو 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہے، سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم، اے این پی اور ٹی ایل پی خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن ایم کیو ایم جماعت اسلامی اور جے یو آئی ایف خواتین کو 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہیں، بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ن ایم کیو ایم پی پی پی، ٹی ایل پی، جے یو آئی ایف 5 فیصد ٹکٹ خواتین امیدواروں کو دینے میں ناکام رہے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 19 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago



