جی این این سوشل

پاکستان

محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹروے لنک کا افتتاح کردیا

 نگران وزیر اعلی پنجا ب محسن نقوی نے کہا کہ اس پراجیکٹ پر کام کرنیوالی ٹیم نے انتھک محنت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹروے لنک کا افتتاح کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹروے لنک کا افتتاح کردیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل پر گوجرانوالہ کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، گوجرانوالہ کے شہریوں کیلئے آج خاص دن ہے، آج گوجرانوالہ ایکسپریس وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

نگران  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سیف سٹی اٹھارٹی پہنچے جہاں انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کیا ،سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں 106 مقامات پر کیمرے لگائے گئے ہیں ،نگران وزیر اعلیٰ کے ہمراہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود ہیں۔

 نگران وزیر اعلی پنجا ب محسن نقوی نے کہا کہ اس پراجیکٹ پر کام کرنیوالی ٹیم نے انتھک محنت کی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے بھی بھتپور کام کیا، اس لنک کے ساتھ گوجرانوالہ جانے کیلئے ایک برج بھی تعمیر کیا جا ئیگا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ بھی مکمل ہو چکا ہے جس کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے، لاہور اور گوجرانوالہ کا فاصلہ 45 منٹ کا رہ گیا ہے، آنیوالی حکومت ایکسپریس وے لنک سے گوجرانوالہ جانے کیلئے سگنل فری برج کو مکمل کروائے۔

 

تجارت

ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ ادا کر رہا ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ ادا کر رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟

وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور مہنگائی کی سطح 9.6 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، ہماری کرنسی مستحکم ہورہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے، ہماری معیشت درست سمت میں آچکی ہے۔ کم ٹیکس دینے والوں سے گزارش ہے کہ ملک کا بوجھ سنبھالیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ دے رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟ ملک خیرات پر نہیں چلتے اس کی ترقی کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر افراط زر کی شرح میں کمی لاکر اسے سنگل ڈیجٹ پر لائے ہیں جس پر یہ مبارک باد کے مستحق ہیں، ریٹنگ ایجنسیز فچ اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کرنا اس امر کی غمازی ہے کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور جو چیزیں درست سمت میں جا رہی ہیں انہیں اپنانا چاہیے۔ ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز ملک کی معیشت میں اپنا حصہ شامل کریں ہم سے جو ہوسکا ان کے لیے کریں گے، آپ ہمیں مشورہ دیں آپ کے مشوروں کا جائزہ لے کر ان پر عمل درآمد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سے پورا کریں گے، اس وقت ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں جب کہ تاجروں کو ہر سہولت دیں گے اور ان کے جائز مطالبات مانیں گے مگر تاجروں پر عائد ٹیکس واپس لینے کا مطلب ہےکہ ٹیکس تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ سیکٹر سے لیا جائے، ایسا نہیں ہوسکتا، سوسائٹی کے ہر شعبے کو ٹیکس اداکرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

بانی چیئرمین  پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس  نہیں ہوسکتی آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں، سابق وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان  کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے۔

لاہور میں چیل ٹرائل کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 8 ستمبر کا جلسہ پی ٹی آئی کا حق ہے اس میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، کوئی مانے یا نا مانے  پی ٹی آئی اس ملک کی حقیقت ہے،پی ٹی آئی سے بات کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا، بانی چیئرمین  پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس  نہیں ہوسکتی آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھٹو کبھی پیپلز پارٹی سے مائنس ہوا نا نواز شریف ن لیگ سے مائنس ہوسکا ہے،بانی پی ٹی آئی بھی مائنس نہیں ہوسکتے۔مائنس پی ٹی آئی کی بات کرنے والوں کی عقل پرحیرانی ہوتی ہے۔آج آپ کے دوست ممالک کو کیا پیغام دے رہے ہیں اس کو سمجھیں اور اس مسئلہ کا حل تلاش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑ رہے ہیں یہ پاکستان کے لیے عزت کی بات ہےآکسفورڈ الیکشن کے خلاف بولنے والے تنگ نظری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسےسیاسی وابستگی سے ہٹ کردیکھنا چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ محسن نقوی کا یہ کہنا کہ دہشتگرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں انتہائی افسوسناک ہےانہیں مسائل کا اندازہ ہی نہیں ہے بلوچستان کے جو واقعات ہوئے ہیں وہ افسوسناک ہیں ،مسائل کا حل صرف بات چیت ہے  بلوچستان کا مسئلہ برسوں سے چلتا آرہا ہےمسائل دیکھ کرکہا جاسکتا ہےکہ بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 204 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 43 کروڑ 26 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,644 جبکہ کم ترین سطح 78,250 پوائنٹس رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll