Advertisement
علاقائی

لاہور کا تاریخی والٹن ائیرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور : ائیرپورٹ پرفلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراونڈ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ائیرپورٹ مینجر کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ آج آخری پروازیں اڑالیں کل سےائیر پورٹ استعمال نہیں ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 26th 2021, 11:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  لاہور کا تاریخی والٹن ائیرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم جاری کردیا ہے۔ائیرپورٹ پرفلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراونڈ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ائیرپورٹ مینجر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آخری پروازیں اڑالیں کل سےائیر پورٹ استعمال نہیں ہوگا۔

فلائنگ کلبز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  والٹن ایئرپورٹ پر اس وقت 200 سے زائد سٹوڈنٹ پائلٹ زیر تربیت ہیں۔

ذرائع کے مطابق  ائیرپورٹ بند ہونے سے پانچ فلائنگ کلبز اور حکومت کا پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ متاثر ہوگا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ  والٹن ایئرپورٹ کو ختم کر کے بزنش ڈسٹرکٹ کی جگہ بنائی جارہی ہے ۔ پنجاب حکومت نے بزنس ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کررکھا۔

حکام کے مطابق والٹن ائیرپورٹ سے تربیتی پروازوں کو عارضی طور پرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منتقل کیا جارہا ہے ۔ والٹن ائیرپورٹ کی جگہ نئے فلائنگ کلب کیلئے مرید کے میں جگہ مختص کی جاچکی ہے ۔ ٹینڈر مکمل ہونے کے بعد آئندہ چھ سے سات ماہ میں فلائنگ کلب مریدکے میں تعمیر کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت تاریخی والٹن ائیرپورٹ کو مسمار کرکےبزنس ڈسٹرکٹ قائم کرنے کا اعلان کرچکی ہے، والٹن ائیرپورٹ کو مسمار کرنے کیلئے فلائنگ کلبز اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکی ہیں، تاریخی والٹن ائیرپورٹ پرقائد اعظم سمیت اہم شخصیات کےطیارےاتر چکے ہیں۔

Advertisement
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 12 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 16 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 6 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement